
رضی الدین سید
"کمیونزم کو ماسکو میں بھی کہیں پناہ نہ مل سکے گی اور سرمایہ دارانہ نظام خود واشنگٹن میں بھی جائے پناہ نہ ڈھونڈ سکے گا". یہ الفاظ مفکر
اسلام سید ابوالاعلی مودودی رح کے ہیں۔ ایک تقریر جو تشکیل پاکستان سے پہلے انہوں نے پنجاب کے کسی چھوٹے شہر میں کی تھی۔
مولینا مودودی ایک دور اندیش اور مستقبل بین شخصیت تھے جنہیں ہم وژینری افراد کہتے ہیں۔ اپنے گہرے مطالعے، تدبر، سوچ، اور تجزئیے کی صلاحیت کی بنیاد پر ایسی شخصیات کو مستقبل قریب و بعید کے بہت سے معاملات تقریبا درست طور پر پہلے ہی دکھائی دے جاتے ہیں ،جن معاملات کو عام لوگ متعلقہ زمانے کے قریب آکر آنکھوں سے دیکھتے ہیں، دور اندیش شخصیات انہیں پچاس ساٹھ سال پہلے ہی وقوع پذیر ہوتا ہوا دیکھ لیتی ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس کے پیچھے ایک خدائی قوت ہوتی ہے۔
یہ تقریر اس زمانے میں کی گئی تھی جب روس کا آہنی سوشلزم اپنے عروج پر تھا اور دنیا استحصالی سرمایہ دارانہ نظام سے تنگ آچکی تھی۔اس وقت یہ دنیا کا ایک گرما گرم موضوع تھا ۔ لوگ سوشلزم کو انسانوں کا نجات دہندہ نظام کہنے لگے تھے۔
"ملک کا نظام صرف مزدوروں کے ذریعے.
لوگ تب کمیونزم پر والہ و شیدا ہو رہے تھے۔
لیکن سید مودودی نے اسی کے عین بام عروج پر پیش گوئی کردی تھی کہ نہ صرف کہ یہ نظام دھڑام سے زمین پر گرے گا بلکہ اس کا اصل حریف سرمایہ دارانہ نظام بھی اپنے مسکن نیویارک اور واشنگٹن میں ٹھکانہ نہ ڈھونڈ سکے گا۔ یہ پیش گوئی انہوں نے اس بنیاد پر کی تھی کہ اس میں خدا اور رسول ص کا کوئی گزر نہ تھا۔ مذہب کو اس کے بانی، مارکس اور لینن ایک استحصالی راستہ گردانتے تھے۔
پیشین گوئی پر لوگ تب ہکا بکا رہ گئے تھے۔یقین نہ کرسکتے تھے کہ اتنے مضبوط نظام کو ، جسے اس وقت رائج ہوئے محض پچیس تیس سال ہی ہوئے تھے، زوال کیسے آسکتا ہے؟
لیکن پھر دنیا نے دیکھا کہ آغاز کے محض پچھتر سالوں بعد 1990 میں ہی یہ نظام ٹوٹ پھوٹ کر ایسا گرا کہ جرمنی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی آہنی دیوار توڑدی گئی تھی اور روس کے مکینوں نے نظام کے بانیوں مارکس اور لینن کے مجسمے ماسکو کی سڑکوں پر گھسیٹے تھے۔
ہر صاحب مطالعہ و بصیرت باعمل دیندار شخصیت، ہر دور میں ایسی ہی پیشین گوئی کرنے کے قابل ہوتی ہے۔ لوگوں کو وہ کسی انجام بد سے برسوں پہلے ہی خبردار کردیتی ہے۔ جو بات عوام و خواص کو ناممکن دکھائی دیتی ہے، صاحب بصیرت کو وہ سامنے واقع ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
وقت کی گردشوں نے سید مودودی کی پچاس سالہ پیشین گوئی کو 1990 میں بالآخر درست ثابت کردیا تھا۔
اپنی بصیرت کی بنیاد پر علامہ اقبال بھی پہلے ایسی ہی ایک مجموعی پیشین گوئی کرگئے تھے۔
انہوں نے دو ٹوک طور پر کہا تھا کہ
جو شاخ نازک پہ بنے گا اشیانہ، ناپائیدار ہوگا
اسلام سے ہٹ کر جو بھی نظام یا حل دنیا کے سامنے
لایا جائے گا ، وہ شاخ نازک کا آشیانہ ہی کہلائے گا۔



































