
بنت اسماعیل
اے راہِ حق کے مجاہدو!۔
قدم بڑھاؤ کہ ہر ماں، بیٹی اور بہن کی دعائیں تمہاری پشت پر ہیں۔ تم نے ہمارے سر فخر سےبلند کر دیئے ہیں۔ ہماری قیادت، ہمارے امیرجناب نعیم الرحمٰن صاحب نے یہ ثابت کر
دیا ہے کہ وہ اس ملک کے ہر مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس تحریک نے ہرخاص وعام کے دل میں ایک نئی امید اور جوش پیدا کر دیا ہے۔ یہ مارچ عوامی مسائل پٹرولیم، بجلی کے بلوں، بھاری ٹیکسوں اور معاشی بدحالی کے خلاف ہے۔ آج سارا
ملک یہ دیکھ رہا ہے کہ جماعت کی سیاست صرف ڈرائنگ رومز تک محدود نہیں بلکہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی آواز بن چکی ہے۔ یہ وقت آنسو بہانے کا نہیں بلکہ جوش و ولولے کے ساتھ میدان میں اترنے کا ہے۔
زندہ باد! جماعت اسلامی! زندہ باد!
جو کسی سیاسی جماعت کے راہنما نہ کر سکے، آج وہ کر دکھایا ہے۔ قائدِاعظم کی مخلصانہ قیادت کے بعد پاکستان میں پہلی بار ایسا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ وہ مجاہد ہیں جو سروں پر کفن باندھے، اپنے گھروں کا سکون، آرام و آسائش اور ذاتی مفادات پسِ پشت ڈال کر نکلے ہیں۔ دلوں میں ایک ہی عزم لئے ہوئے کہ عوام کے حقوق کی حفاظت اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی ہر ممکن قربانی پیش کر دیں۔ یہ سفر صرف قدموں کا سفر نہیں، عزم، قربانی اور عوامی شعور کی ایک ایسی داستان ہے جو تاریخ کے صفحات پر اپنا نقش چھوڑ رہی ہے۔
ان طاغوتی قوتوں کے تخت الٹ دو، جو خود کو رب سمجھے ہوئے ہیں۔ اللہ کے نظام کو اللہ کی زمین پر نافذ کر دو۔ اللہ کی نصرت تمہارے ساتھ ہے۔ فرشتے تمہارے مددگار ہیں۔آج پورے ملک سے ہر طبقے کے عوام اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں، جو جوش و ولولہ آج دیکھنے کو مل رہا ہے، وہ اس ملک کی تاریخ رقم کرے گا۔ ان شاءاللہ
بچے بوڑھے اور جوان سب اس مارچ میں شامل ہیں۔ اس ملک سے استحصال ختم ہوگا۔ ظلم کا نظام ختم ہوگا۔ ملک کا مستقبل روشن ہوگا۔ان شاءاللہ



































