
بنت اسماعیل
تین ستمبر کو ہونے والی ہڑتال محض ایک سیاسی ہڑتال نہیں بلکہ عوام کی آواز اور عوام کا احتجاج ہے۔ اس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔
افسوس کہ اب تک عوام کی تکا لیف کو دور کرنے کے لئے کوئی سیاسی راہنما سنجیدگی سے میدان میں نہیں اترا۔ عوام کی محبت اور مسلسل اذیت نے ہی جناب حافظ صاحب کو یہ آواز بلند کرنے پر مجبور کیا ہے۔ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ مکمل طور پر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی تمام مصروفیات ایک طرف رکھ کر اس ہڑتال اوردھرنے کا حصہ بنیں۔ یہ صرف کچھ دن کا احتجاج نہیں، بلکہ اپنے حق کے لئے کھڑے ہونے کا اعلان ہے۔ ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ اس ملک کا مزدور، غریب، بے کس اور مجبور عوام بے آواز نہیں، اس کے پاس اپنی طاقت ہے اور جب یہ طاقت متحد ہو جائے تو بڑے سے بڑا ایوان اور حکومت بھی اس کی آواز سننے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
آج موقع ہے کہ اُن ایوانوں کو جھنجھوڑا جائے، جہاں عوام کے خون پسینے کی کمائی کے لئے ایسے فیصلے کئے جاتے ہیں کہ عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبتی چلی جاتی ہے۔
آیئے! اپنے رہنما کی آواز پر لبیک کہیں۔
اپنی ہر مصروفیت کو ایک طرف رکھیے، گھروں سے نکلیے اور اس عوامی احتجاج کو کامیاب بنائیے۔
یاد رکھئے!۔
آج ہماری خاموشی، کل ہماری نسلوں کی مجبوری بن سکتی ہے۔
ابھی نہیں تو کبھی نہیں…
اور اگر آج بھی نہیں، تو پھر شاید کبھی نہیں!۔



































