"اسوۂ رسول ﷺ اور فلاحی ریاست"

بنت اسماعیل

سیرتِ النبی ﷺ پر لکھنے کا سوچا تو یوں محسوس ہوا جیسے لفظ بے بس ہو گئے، آنکھیں اشکوں کا سمندر بن گئیں، دل تڑپ کر وجود سے نکل جانے کو بے قرار ہو گیا۔ کانپتے

ہاتھوں سے قلم تھاما اور دل نے عرض کیا:۔۔

’’یا رسول اللہ ﷺ! اگر یہ گنہگار آپ ﷺ کی سیرت کے چند لفظ بھی نہ لکھ سکی تو پھر اس قلم کا کیا فائدہ ،جو ربِ کائنات نے میرے ہاتھ میں تھمایا ہے؟‘‘۔

ان ہی شکستہ لفظوں سے عرض ہے کہ اللہ عزوجل نے جب اپنی مخلوق پر عظیم ترین احسان کرنے کا ارادہ فرمایا تو سرورِ کائنات، رحمتُ للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو مبعوث فرمایا اور ان کے ذریعے اپنی ذات کی معرفت مخلوق کو عطا فرمائی۔ صحرائے عرب سے ہدایت کا ماہتاب طلوع ہوا،جس کی کرنوں نے کائنات کو اپنے نور سے منور کر دیا۔ جہالت کے اندھیروں میں بھٹکتی ہوئی انسانیت کو وہ سیدھا اور سچا راستہ دکھایا جس پر چل کر انسان اپنے رب سے جا ملتا ہے۔

بے شک، آپ ﷺ کی حیاتِ پاک ہماری پوری زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ ﷺ قرآنِ پاک کا جیتا جاگتا نمونہ ہیں، لیکن آج میں آپ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ کے ایک ایسے پہلو کا ذکر کرنا چاہوں گی، جو ہماری اجتماعی زندگی کے لیے نہایت اہم ہے اور وہ ہے اسلامی ریاست کے حکمران کی حیثیت سے آپ ﷺ کا کردار۔

مدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی گئی تو آپ ﷺ نہ صرف ایک روحانی پیشوا تھے، بلکہ ایک حکمران بھی تھے۔ ایک قانون ساز اور ایک کمانڈر بھی تھے۔ آپ ﷺ کو مدینہ منورہ میں حکومت کا نظام قائم کرنے کے لئے بے شمار دشواریوں اور آزمائشوں کا سامنا تھا۔ مدینہ ایک چھوٹی سی ریاست تھی، مگر علمی اور تاریخی اعتبار سے اسے ایک امتیازی حیثیت حاصل ہو گئی۔

سب سے پہلے عوام اور حکمران کے حقوق و فرائض طے کئے گئے اور انہیں تحریری شکل دی گئی، جو باقاعدہ دستور کی حیثیت رکھتی تھی۔ غیر مسلموں کو اپنے اپنے دین پر آزادی کے ساتھ عمل کرنے کا حق دیا گیا۔ عوام کے لیے امن، سکون اور اطمینان کی فضا قائم کی گئی۔ فوج، عدلیہ، بیت المال، تعلیم اور انتظامیہ جیسے اہم ادارے قائم کئے گئے۔ یہودیوں کو بھی مسلمانوں کے ساتھ سیاسی اور تمدنی حقوق میں مساوی حیثیت دی گئی۔

مدینہ کی ریاست عدل، رواداری اور باہمی حقوق کی مثال بن گئی۔ قرآن ایک، حکمران ایک اور قانون بھی ایک ہی تھا۔ ہر طرف عدل و انصاف کا بول بالا تھا۔ پوری مملکت کے نظامِ فکر اور اجتماعی زندگی کی روح کو ایک ہی پیغام میں سمیٹ دیا گیا۔

کتنی خوبصورت اور بے مثال قیادت تھی آپ ﷺ کی! تمام تر رکاوٹوں، مشکلات اور خطرات کے باوجود ایک ایسی ریاست وجود میں آئی جس میں حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ذات تھی، اور آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کی ہدایت اور نگرانی میں اپنے فرائضِ منصبی انجام دیتے رہے۔ یہ وہ عظیم ریاست تھی جو دنیا کے طاغوتوں کے سامنے بھی حق و صداقت کا پرچم لیے سینہ تان کے کھڑی تھی۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم، جو نبیِ کریم ﷺ کی اُمّت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، آج بحیثیت اُمّت، بحیثیت قوم اور بحیثیت ایک اسلامی ملک کے باشندے کے اتنے بدحال کیوں ہو گئے ہیں؟ کیا ہم اس راستے سے بھٹک گئے ہیں جو ہمارے ہادیِ برحق ﷺ نے ہمیں دکھایا تھا؟ یا ہم نے اپنے محبوب نبی ﷺ کی ذاتِ اقدس کو محض ربیع الاول کی محفلوں، جلسوں، رسموں اور تقریبات تک محدود کر دیا ہے؟

جن کے نورِ ہدایت سے ہماری ہرسمت منور ہونی چاہئے تھی، اُن کی تعلیمات، اُن کی ذاتِ پاک اور اُن کا کردار ہماری زندگیوں میں کہاں ہے؟ افسوس! ہم نے اُن کے ذکر کو تو زندہ رکھا، مگر اُن کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں سے دور کر دیا۔ اگر ہم اُن کی شریعت کو دل سے تھام لیتے اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتے، تو آج ہم دنیا کے سامنے سربلند ہوتے۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم صرف یہ جملہ کہہ کر اپنے دل کو مطمئن کر لیتے ہیں کہ ہم تو اپنے نبی ﷺ کے امتی ہیں، آخر ہماری بخشش تو ہو ہی جائے گی؟
کیا وہ وقت نہیں آ گیا کہ ہم اپنے بے مثال راہبر و حکمران، نبیِ رحمت حضرت محمد ﷺ کی سیرت کو سامنے رکھتے ہوئے ایک فلاحی ریاست کی تشکیل کے لئے قدم بڑھائیں؛ ایسی ریاست جہاں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا انسان امن، عزت، انصاف اور سکون کے ساتھ زندگی گزار سکے؟۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے