آزادی کا دکھ

قسط اول
سعدیہ یاسین

اماں بی باوچی خانے میں بیٹھ کر مٹر چھیل رہی تھیں۔ باورچی خانہ کافی کشادہ تھا اس لئے اس کے ایک طرف میزاوردو کرسیاں باآسانی سما

گئیں۔ جہاں بیٹھ کر اماں بی اور صائمہ مل کر کام کرنے کے ساتھ ساتھ باتیں بھی کرتی رہتیں۔ اماں بی بہت کم گو تھیں زیادہ تر گم سم ہی رہا کرتیں۔ لیکن صائمہ انھیں اکیلا نہیں چھوڑتی تھیں۔ کھانا بناتے ہوئے اپنے ساتھ ہی باورچی خانے میں بٹھا لیتیں اور بہانہ یہ بناتیں کہ میں اکیلے کھانا بناتے ہوئے تھک جاتی ہوں تو آپ پیاز اور دیگر سبزی وغیرہ کاٹ کر میری مدد کروا دیا کریں۔ اماں بی اصل وجہ سمجھتی تھیں اور تہہ دل سے صائمہ اور عدنان کی شکر گزار تھیں جنہوں نے اسے اپنے گھر میں رکھا ہوا تھا اور ماں کا درجہ دے رکھا تھا۔

بہت عرصے تک تو نمرہ اور احسن کو بھی پتہ نہیں تھا کہ اماں بی ان کی سگی دادی نہیں ہیں۔لیکن معلوم ہونے کے بعد بھی کبھی ان کی عزت اور احترام میں کمی نہیں آنے دی۔ وہ دونوں اسی طرح اپنے لاڈ اٹھواتے جیسے سگی دادی سے اٹھوائے جاتے اور اماں بی نے بھی کبھی محبت نچھاور کرنے میں کنجوسی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن بس اچانک سے انہیں کچھ ایسا ہو جاتا کہ بلکل ہی لاتعلق ہو جاتیں۔ خلا میں کچھ کھوجنے کی کوشش کرتیں۔ آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات شروع ہو جاتی لب پھڑپھڑانےلگتےلیکن منہ سے کچھ نہیں بولتی تھیں۔ سب ان کی اس حالت کا بھی احترام کرتے تھے۔ انہیں کبھی مجبور نہیں کیا کہ وہ بتائیں کہ ایسا کیا ہے جو انہیں اتنا دکھی کرتا ہے۔

اماں بی پاکستان بننے کےدوران ہجرت کرتے ہوئے عدنان کےوالد ظفر صاحب کو ملیں تھیں۔ انہوں نے زینت (اماں بی) کو اپنی بہن بنا لیا اور تاحیات اپنے ساتھ رکھا۔ شادی کے لئے بہت زور دیا لیکن انہوں نےقسم دے دی کہ اگر زبردستی شادی کروائی گئی تو وہ زہر کھا لیں گی۔ کیوں کہ اب اس دنیا میں ان کا کوئی نہیں جس کے پاس جائیں۔اس لئےظفرصاحب نے دوبارہ کبھی شادی کا مطالبہ نہیں کیا۔ اور نہ ہی کبھی ماضی کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ یہ تو وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ ہر مہاجر کے پاس اپنی ایک الگ ہی لٹنے کی داستان ہے۔ ظفر صاحب نے خود ہجرت کے دوران اپنی ماں اور دو بھائیوں کو کھویا تھا۔ کیا ہی وہ قیامت کا سا سماں تھا گھپ اندھیرا تھا سب مسلمان اپنا مختصر سا ضرورت کا سامان باندھے قافلے کی صورت میں بلویوں سے چھپتے چھپاتےبھاگ رہےتھے۔ کہیں کہیں گھروں کو آگ لگی ہوئی تھی۔ کہیں دور سے اچانک کسی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آنے لگتیں اور یہ سب ڈر کر کچھ دیر کے لئے ٹھہر جاتے۔ ایسے ہی جان بچا کر بھاگنے کی کوشش میں ان کا قافلہ بھی بلویوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ جہاں کنواری لڑکیوں کو ان سے چھین لیا گیا۔ مردوں، بچوں اور بوڑھوں کو برچھے مار کر جان لے لی۔ ظفر صاحب کی زندگی ابھی باقی تھی بچتے، بچاتے بلویوں کہ پہنچ سے دور ہوگئے۔جہاں انہیں ڈری سہمی زینت زخمی حالت میں ملیں وہ انہیں ساتھ لے کر کچھ مزید آگے بڑھے جہاں ایک اور لٹا پٹا قافلہ جا رہا تھا۔ سب مل کر ایک خاندان بن گئے اور آخر کار پاکستان پہنچ گئے۔

جس خاندان کے ساتھ وہ پاکستان آئے تھے ان کی ہی بیٹی کے ساتھ ظفر صاحب کی شادی ہوئی اور ان کے ساتھ مل کر ہی کاروبار شروع کیا۔ پہلے پہل تو انہوں نے زینت سے اس کے گھر والوں کے بارے میں پوچھنےکی کوشش کی لیکن زینت کی حالت ایسی ہو جاتی کہ سنبھالنا مشکل ہو جاتا اس لئے اس باب کو سب نے بند کر دیا۔ دونوں میاں بیوی خود تو یکےبعد دیگرے اس دنیا سے چلے گئے لیکن اپنی اکلوتی اولاد یعنی عدنان سے وعدہ لیا کہ زینت کو ہمیشہ اپنی ماں سمجھنا۔

اب عدنان اور صائمہ یہ زمہ داری نہایت خوش اسلوبی سے نبھا رہے تھے۔اور انہوں نے بھی کبھی زینت کا ماضی کریدنے کی کوشش نہیں کی۔
نمرہ یونیورسٹی کے آخری سال میں تھی جبکہ احسن میڈیکل کے دوسرے سال میں تھا۔ واپس آنے کے بعد بی اماں دونوں کی ذمہ داری بن جاتیں تھیں۔ دونوں کی نوک جھوک میں بی اماں بھی اپنا ماضی بھلا دیتیں تھیں لیکن کبھی کبھار کوئی لاشعوری طور پر ایسی بات ہو جاتی کہ بی اماں ماضی میں گم ہو جاتیں اور کانپنے لگتیں۔
ایسے ہی ایک دن اتوار کو سب گھر پر تھے۔ اتوار کو صائمہ بی اماں کو باورچی خانےمیں جانے نہیں دیتیں تھیں کہتیں تھیں کہ آج بچے گھر پر ہیں آپ انہیں قابو میں رکھیں یہ میرا دماغ کھا جاتے ہیں۔ اور بی اماں مسکرا کر رہ جاتیں جیسے کہنا چاہتی ہوں کہ میں سب سمجھتی ہوں۔
نمرہ بی اماں کو باہر لان میں لے آئی۔ اس دن موسم بہت خوش گوار تھا۔ احسن اور نمرہ حسب معمول بی اماں کے ساتھ اٹھکیلیاں کر رہے تھے کہ نمرہ نے کہا کاش بی اماں میں آپ کے جیسی حسین ہوتی۔ آپ اس عمر میں بھی کیا غضب ڈھاتی ہیں جوانی میں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی جملہ مکمل نہیں کر پائی کہ بی اماں پر وہی کیفیت طاری ہو گئی ہلکے ہلکے لرزنے لگیں۔ احسن بھاگ کر پانی لے آیا صائمہ اور عدنان بھی آگئے بمشکل انہیں پہلی حالت میں واپس لائے۔ عدنان نے دونوں کو ڈانٹا کہ منع کیا ہے بی اماں کے ساتھ فضول گفتگو نہ کیا کرو۔ بی اماں نے اپنے آپ کو سنبھالتے ہوئے عدنان سے معزرت کی کہ ان کی وجہ سے سب کو پریشانی ہوئی اس میں بچوں کا کوئی قصور نہیں۔ عدنان نے کہا! بی اماں آپ بچوں کو بھی منع نہیں کرنے دیتیں اور ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں جاتیں۔ اب میں کل ہی ڈاکٹر فیروز سے آپ کے لئے اپائنٹمنٹ لے رہا ہوں وہ ملک کے ماہر ترین ماہر نفسیات ہیں۔ تمھاری تان ہمیشہ ڈاکٹر پر آکر کیوں ٹوٹ جاتی ہے۔ کیا ہے مجھے اچھی بھلی ہوں ہاں اگر تم مجھے پاگل سمجھتے ہو تو لے چلو۔ بی اماں نے عدنان پہ چوٹ کی تو عدنان بے بسی سے سر ہلا کر رہ گئے کہ بی امّاں نے بلکل نہیں ماننا۔

عدنان نے بچوں کو اعتماد کے ساتھ مکمل آزادی دے رکھی تھی کہ وہ اپنا اچھا برا خوب سمجھتے ہیں۔ اگر کوئی شخص پسند آتا ہے تو وہ اسے ملوا سکتے ہیں۔ بچوں نے بھی اس آزادی کا کبھی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا ۔ بچپن سے مخلوط ادارے میں پڑھا۔ سب کے ساتھ اچھی سلام دعا تھی۔ نمرہ کی یونیورسٹی میں واجد کےساتھ دوستی گہری ہو گئی۔واجد نے اکثر ہی باتوں باتوں میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا اس لئے نمرہ کے دل میں بھی واجد کے لئے جگہ بن گئی۔ اور طے یہ پایا کہ جب نمرہ کی پڑھائی مکمل ہوگی اور وہ اپنے والد کا بزنس سنبھال لے گا تو اپنے والدین کو نمرہ کے گھر رشتے کے لئے بھیجے گا۔ابھی فائنل امتحانات میں کچھ وقت باقی تھا جب نمرہ نےصائمہ سے کہا کہ وہ واجد کو ملوانا چاہتی ہے۔ صائمہ نے اجازت دے دی کہ ٹھیک ہے اتوار کی شام کو چائے پر بلا لو بابا بھی گھر پر ہوں گےوہ بھی مل لیں گے۔
واجد پھولوں کے گلدستے اور پھلوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا تو سب نے اس کا اچھے سے خیر مقدم کیا۔ عدنان اور صائمہ واجد سے متاثر نظر آ رہے تھے سب ڈرائنگ روم میں چائے کے ساتھ ساتھ گپ شپ لگا رہے تھے کہ عدنان نے نمرہ سے کہا بی اماں کو بھی یہیں بلا لاؤ۔ بی اماں عصر کی نماز کے بعد اپنے وظائف پڑھ رہی تھیں کہ نمرہ انہیں بلانے آئی۔ بی اماں آئیں ناں آپ بھی واجد سے ملیں۔ ارے بٹیا اماں، باوا دیکھ لیں کافی ہے۔ ویسے بھی دلہن، دلہا راضی تو کیا کرے ہے قاضی۔ میں بعد میں پھر کبھی مل لوں گی۔ اور دوبارہ تسبیح کے دانے گھمانے لگیں۔ نمرہ مایوسی سے کمرے سے نکل گئی۔
واجد کے جانے کے بعد عدنان نے نمرہ سے کہا کہ بچہ تو بہت سلجھا ہوا اور محنتی لگ رہا ہے۔ باقی اسکے بڑوں سے مل کر ہی اندازہ ہوگا۔نمرہ شرما گئی۔ صائمہ بھی اس رشتے کے لئے متفق نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے بی اماں سے مشورہ کیا تو بی اماں نے کہا کہ اگر تم لوگ مطمئین ہو تو اللّٰہ کا نام لے کر رشتہ کر لو۔
ایک دن واجد یونیورسٹی سے واپسی پر نمرہ کو گھر تک چھوڑنے آیا۔ کچھ نوٹس بھی چاہیےتھےجونمرہ یونیورسٹی لے جانا بھول گئی تھی۔ واجد باہر گاڑی میں انتظار کر رہا تھا کہ نمرہ نوٹس لے کر آئے تو وہ واپس جائے۔ صائمہ کو پتہ چلا کہ واجد گھر کے باہر کھڑا ہے تو نمرہ سے کہا کہ اسے اندر بلا لو۔ واجد صائمہ کو سلام کر کےلاونج میں تخت پر بیٹھی بی اماں کو سلام کرنے کے لئے آگے بڑھا۔ بی اماں نے مسکراتے ہوئے سلام کا جواب دیا اور ہاتھ بڑھا کر اس کے کاندھے تک ہی لے کر گئیں تو جیسے انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔

واجد تو کھسیانہ سا ہو کر نوٹس لے کر واپس چلا گیا۔ لیکن بی اماں کےسینےمیں لگی آگ کوجیسے تیل مل گیا ہو۔ کاش کہ کوئی دیکھ سکتا کہ یہ آگ کیسے بھڑک رہی ہے۔ آج تو ان کی حالت سنبھلنے میں ہی نہیں آ رہی تھی۔ صائمہ نے فون کر کے عدنان کو آفس سے بلا لیا۔ احسن بھی ابھی کالج سے نہیں لوٹا تھا۔ صائمہ اور نمرہ دونوں اماں بی کو سنبھالنے میں ناکام ہو رہی تھیں۔ عدنان ڈاکڑ کو اپنے ساتھ ہی لے آئے تھے اس نے سکون آور ٹیکہ لگا کر اماں بی کو پُرسکون کیا۔ اور کہا کہ کوئی شدید ذہنی تکلیف ہے جس کہ وجہ سے ایسی حالت ہوئی ہے آپ انہیں ماہر نفسیات کو لازمی دکھائیں۔
اماں بی نے ہوش میں آتے ہی ادھر اُدھردیکھا جیسے کسی کو تلاش کر رہی ہوں۔ وہ ۔۔ وہ۔۔ وہ کہاں ہے؟ اسے نکالو اپنے گھر سے۔۔۔ اماں بی کون کہاں ہے کسے نکالنا ہے عدنان ان کے بستر پےپاؤں کے پاس بیٹھ کر پاؤں دباتے ہوئے بولے۔ صائمہ نے انہیں اپنے ساتھ لپٹاتے ہوئے کہا اماں بی آج تو آپ نے ڈرا ہی دیا۔ کیسی حالت ہو گئی تھی آپ کی۔ ہوا کیا تھا آخر ۔۔؟

نمرہ کی شادی اس شخص سے بلکل نہ کرنا۔ وہ اچھا انسان نہیں ہے اماں بی ابھی بھی جیسے کمرے میں اس کی موجودگی محسوس کر رہی تھیں۔ وہ گھٹیا انسان ہے۔ لالچی ہے، دولت کا بھوکا ہے۔ اماں بی آپ کیسے کہہ سکتی ہیں آپ تو کبھی اس سے ملی بھی نہیں۔ اور ابھی بھی بس ایک نظر دیکھا اور۔۔۔۔۔ صائمہ شاید کچھ اور بھی کہتیں لیکن عدنان نے اشارے سے خاموش کروا دیا کہ ابھی کچھ نہ کہو بعد میں بات کریں گے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے