شہ رگ کے بغیر آخر زندہ کیسے ہیں ہم؟

بنت عائشہ

امی!....امی۔۔۔کل میری چھٹی ہے کل سکول نہیں جانا پڑے گااور پھر پانچ فروری کا سورج طلوع ہوا۔ ریموٹ پکڑا اور نیوز چینلز

بدلنے شروع کیے تو ایک ہی خبر میڈیا کی زینت تھی "یوم یکجہتی کشمیر" بھرپور جوش و خروش اور ملی جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔
چھین لے آنکھیں مجھ سے خواب تو کیسے چھینے گا
انڈیا جا جا کشمیر سے نکل جا
میری جنت میرے گھر سے نکل جا
سارا دن یہ الفاظ دہرا کر ہم نے اپنا پورا حق شامل کیا اور ہاں وہ یادگار ایک منٹ کی خاموشی کیسے بھولی جا سکتی ہے۔۔۔بچپن گزرا، لڑکپن سے جوانی کی دہلیز تک دل و دماغ میں یہ پیوست ہو گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
ہفتے، مہینے اور پھر سال گزرتے چلے گئے۔مزاحیہ مزاج کی شوخیاں عروج پر تھیں جنہیں بعد میں امت کے درد نے گھیر لیا۔ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد سوشل میڈیا اپنے عروج پر تھا۔ ایک اور بار پانچ فروری کا سورج طلوع ہوا، موبائل کی سکرین چمک رہی تھی اور میسجز کی بھرمار تھی
"کشمیر بنے گا پاکستان"
"ہم لے کر رہیں گے آزادی"
"کشمیر ہماری شہ رگ"
اسی اثنا میں موبائل پکڑا اور لکھ ڈالا...
شہ رگ کے بغیر آخر زندہ کیسے ہیں ہم؟
لائیکس اور  بس لائیکس۔۔۔مگر اسے لائیکس تو نہیں چاہیے تھے۔۔۔کیا کوئی تھا جو اس سوال کا جواب دے سکے؟آخر کیوں اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی کشمیر  آزاد نہ ہوا، 78 سال تھوڑے تو نہیں ہوتے؟یہ کیسی یکجہتی ہے جو ایک منٹ کی خاموشی سے منائی جاتی ہے؟ آخر کیوں نہیں آزاد ہوا اب تک آخر کیوں؟کیا پانچ فروری گزر جانے کے بعد بھی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہوتا ہے؟کیا فلک شگاف نعرے کشمیریوں کو آزادی دلا دیں گے؟

مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے کیا کسی کو اس کی خبر ہے؟
پہلگام فالس فلیگ کے بعد کشمیریوں کے گھر بم سے اڑا دیے جاتے ہیں،وادی کی ہر صبح گولی کی آوازوں سے گونج رہی ہوتی ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے، دن دیہاڑے اور رات کی تاریکیوں میں قابض افواج گھروں پر چھاپے مار کر کشمیری نوجوانوں کو جبری گرفتار کر لیتی ہے۔ گاڑیوں کے نیچے کچل ڈالتی ہے۔تب یہ ساری انسانیت کی تنظیمیں کہاں چلی جاتی ہیں؟ کرفیو، مواصلاتی نظام میں مشکلات اور رابطے ختم ہو جانے پر، گولیوں کی گھن گرج میں کشمیری بچوں کی ذہنی نشوونما کے فکر کرنے والے عالمی مسیحا کہاں دبک کر بیٹھ جاتے ہیں؟ آزادی کا نعرہ لگانے والوں کو دہلی کی جیلوں میں قید رکھا جاتا ہے اور اسیرِ قفس کی تیرہ سالہ  معصوم بچی عالمی برادری سے اپنے باپ کی آزادی کا مطالبہ کر رہی ہوتی ہے ،تب انسانیت کون سے سمندر میں ڈوب کر مر چکی ہوتی ہے؟ بدترین تشدد کے بعد جوتوں کا ہار گلے میں ڈال کر کشمیری جوان کو ذلت کا نشانہ بنایا جاتا ہے ,تب انسانی حقوق کے دعویدار کیا انسانیت کی قبر پہ فاتحہ پڑھ رہے ہوتے ہیں؟ کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کی زمینیں، جائیداد، گھروں پر زبردستی قبضہ کیا جا رہا ہے مگر دنیا بھر کے منصف کیا بک چکے ہیں؟ کیا اقوام متحدہ کی قراردادیں قبر میں دفن ہو چکی ہیں؟

مذہبی اور حریت کی کتابوں پر پابندی لگا کر حقیقت کو اندھے کنویں میں پھینک کر نئی نسل کے اذہان کو دشمن اپنی جھوٹ اور فسطائیت پر مبنی فلموں کے ذریعے آزادی ٔکشمیر کا نظریہ کمزور کرنے اور جوانوں کو کنفیوز کرنے پر تُلا ہوا ہے لیکن کیا کوئی پراثر گرج دار آواز نہیں ہے جو اس کا مقابلہ کر سکے؟جب مقبوضہ وادی میں ڈھائی سو سکولوں پر پابندی لگائی گئی تھی تو کہاں چلے گئے تھے تعلیم نسواں کا پرچار کرنے والے؟
کہاں ہے بیس کیمپ؟ کب تک ایوان، میدان کا سودا کرتے رہیں گے؟ آخر کب تک میزوں پر شہداء کے لہو سے خیانت کی جاتی رہے گی؟
پھر یوں ہوا کہ آزادیٔ کشمیر کو صرف پانچ فروری کو رسمی طور پر منایا جانے لگا۔ کشمیر ہماری شہ رگ کے نعرے بلند ہوئے۔۔۔بہنوں کی عصمت دری کی قیمت یہاں ایک منٹ کی خاموشی سے ادا کی جانے لگی، کشمیری خون دیتے رہے اور میری قوم فون میں لائکس دیتی رہ گئی اورسوال آج بھی وہیں رہ گیا.
آہ! شہ رگ کے بغیر آخر زندہ کیسے ہیں ہم؟

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے