
در شہوار فرقان
انسانی صحت کے لیے غذا توانائی حاصل کرنے کا ایک منبع ہے، غذاسے حاصل ہونے والی توانائی انسان اپنے روز مرہ زندگی کے افعال سر انجام
دینے میں استعمال کرتے ہیں، اگر غذا میں فضائی اجزا کے مقدار برابر نہ ہو تو اس سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں یہی غذائی اجزا کی مقدار اگر برابر ہو تو جسم صحت مند کہلاتا ہے ۔
غذا میں موجود مائیکرو غذائی اجزاء اور میکرو غذائی اجزاء بہت اہمیت کے حامل ہیں ،ان اجزاء کی مقدار کا انحصار ان کے پکانے کے عمل پر منحصر ہے کہ ایا صحت مند اجزاء یا فائدہ مند اجزاء زیادہ پکانے کی وجہ سے ضائع ہو جاتے ہیں ۔بنی نوع انسان کے لیے اللہ تعالی نے جو نعمتیں اتاری ہیں وہ انسانی جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے کافی ہیں مگر انسان خود اپنی ذات خواہشات پر غذاؤں میں نت نئے ذائقے تلاش کرتا ہے۔ غذا کو الگ الگ طریقوں سے پکانا اور اس کے علاوہ مختلف قسم کے سوس جس میں کیمیکل کی مقدار موجود ہوتی ہے کہ استعمال سے غذا کی حیثیت کو تبدیل کر دیتے ہیں اور سونے پہ سہاگہ ان فینسی غذاؤں کی تشہیر کرنے والی ایجنسیاں بھی اس میں شامل ہیں ۔
غذا کو سادہ طریقوں سے پکا کر اس کو قابل لذت بنایا جا سکتا ہے تاکہ وہ جسم کے مختلف حصوں میں توانائی فراہم کریں اور ساتھ ساتھ سنت رسول کو بھی پوری کرنے کی کوشش کریں ،اگر ہمیں ملک میں معاشی استحکام چاہیے تو ہمیں اپنے روزمرہ کے کھانے سادہ اور معیاری کرنے ہوں گے اور اپنی صحت کے متعلق سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، خاتون خانہ کے ساتھ ساتھ گھر کے دیگر افراد بھی اگر صحت کے لیے اہم خوراک کا انتظام کریں تو گھر میں بیماریوں کا حملہ کم سے کم ہوگا اور ڈاکٹری اخراجات سے بھی بچاؤ ممکن ہوگا۔
اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے اگر پھل اور سبزیوں کو اپنی روزمرہ کی غذا میں استعمال کیا جائے تو ہم مختلف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں جو کہ ہمارے جسم کو تندرست اور توانا رکھتی ہیں، مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہیں اور عمر میں بھی اضافہ کرتی ہیں ۔اجناس پھل سبزیاں کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتی ہیں ،ایسے ممالک جن میں اجناس کی پیداوار نہ قابل یقین حد تک ہو اور اس کی وجہ ذخیرہ زمین زرخیز ہو تو اس ملک کی معاشی اور سماجی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جو ملک کی معیشت میں چار چاند لگاتی ہے ۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق اگر انسان اپنی غذا میں پھل اور سبزیاں شامل کرے تو دنیا بھر سے بیماریوں کا تناسب 30 فیصد تک کم ہو سکتا ہے، جہاں پھل اور سبزیوں کی افادیت سے انکار نہیں وہیں کچھ غذائیں جن کو ہم فاسٹ فوڈ کے نام سے جانتے ہیں، جسم کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں یہ غذائیں کھانے میں لذیذضرور ہوتی ہیں مگر ان میں ایمٹی کیلوریز بنتی ہیں جو کہ جسم میں زائد چربی کی صورت میں جمع ہو جاتی ہے ان غذاؤں میں ائل نمک چینی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ وٹامن منرل اور فائبر موجود نہیں ہوتے انہی وجوہات کی وجہ سے یہ جسم میں موٹاپا، دل کی بیماریاں اور ضیابطیس جیسے امراض پیدا کرتی ہیں اس کے علاوہ پیٹ کے دیگر امراض بھی شامل ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے ہر شخص کو روزانہ پانچ حصے پھل اور سبزیوں کی اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیے۔ یہ حصے الگ الگ طریقوں سے لیے جا سکتے ہیں، جیسے ایک گلاس تازہ پھلوں کا رس ،ایک پیالہ کچی سلاد، سادہ پکی ہوئی سبزیاں ،موسمی پھل اور ڈرائی فروٹ خشک میوہ شامل ہیں پھل اور سبزیاں دراصل وٹامن ،منرل فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ کا قدرتی ذریعہ ہیں ،یہ تمام چیزیں انسانی جسم کو متحرک اور توانا رکھتی ہیں۔
وٹامن سی
امرود سنگترے لیمو اور اسٹرابری جیسے پھلوں میں وٹامن سی کی مقدار پائی جاتی ہے جو مدافعتی نظام اور جلد کے لیے بہت مفید ہے ۔
وٹامن اے
گاجر ام پالک اور شملا مرچ میں وٹامن اے کی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ انکھوں کی روشنائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
وٹامن کے اور کیلشیم
بروکلی پالک اور مٹر میں یہ وٹامن پایا جاتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے ۔
ائرن
پالک اور سبز سبزیوں میں ائرن یا فلات کی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ ہمارے جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتی ہے ۔
فائبر
فائبر جو کہ زیادہ تر پھل اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے ۔پھل اور سبزیوں کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر انہیں روزمرہ کی غذا میں شامل نہ کیا جائے تو انسانی جسم بیماریوں کا گڑ بن جاتا ہے۔ پھل اور سبزیاں مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہیں جو بیماریوں سے بچاؤ بے معاون ثابت ہوتی ہیں ۔ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ بیکٹیریا اور وائرس کے حملے سے بچاتے ہیں پھل اور سبزیاں موٹاپے سے بچاؤ کرتی ہیں۔ ان میں دوسری چیزوں کی بانسبت فائبر وٹامن زیادہ ہوتے ہیں جو ہمارے معدے کو تندرست رکھتے ہیں معدے کی فضا کو معتدل رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،پھل اور سبزیاں دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں ۔
تازہ پھلوں کا رس اور سبزیاں کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھتی ہیں۔ پھل اور سبزیاں جلد بال اور ناخن کے لیے بہترین ٹانک ثابت ہوتی ہیں ،ان میں موجود وٹامن منرل جلد کو تر و تازہ اور شاداب جبکہ بالوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں ،پھل اور سبزیاں ہمارے مزاج کو مثبت رکھنے میں بھی حصہ لیتی ہیں جو لوگ پھل اور سبزیوں کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بناتے ہیں ،ان میں ڈپریشن اور مایوسی کم دیکھنے میں آتی ہے۔
صحت مند زندگی کا اصل راز پھل اور سبزیوں میں پوشیدہ ہے، یاد رکھیں جس گھر میں پھل اور سبزیاں ہوتی ہیں وہاں صحت اور خوشی بھی ہوتی ہے۔
فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی غذائیں کھانے والوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، اس کا سبب مصروف طرز زندگی ہے، اگر سوچا جائے کہ ہم رزق کمانے کے لیے اپنی صحت کو داؤ پر لگا رہے ہیں تو یہ سودا خسارے کا سودا ہے ۔اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کے بارے میں ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، وقت کو ترتیب بار مرحلوں میں تقسیم کر کے صحت کے لیے وقت ضرور نکالنا ہوگا۔
فاسٹ فوڈ کی عادت آج کل ایک ٹرینڈ بنتاجا رہا ہے ،جہاں ہر کوئی یہ جتا رہا ہوتا ہے کہ آج میں نے نئی کمپنی کا پیزا برگر یا نوڈلز کھائے ،اس طرح کے ٹرینڈ لوگوں میں احساس کمتری پیدا کرتے ہیں جو لوگ ان فاسٹ فوڈ کو افورڈ نہیں کر سکتے، ان لوگوں کو احساس جرم میں مبتلا کر دیا جاتا ہے کہ شاید آپ ان کو کھانے کی قابل نہیں ، تو برائے مہربانی ایسے لوگوں کو خوش فہمیاں پالنے دیجئے اور اپ اپنی استطاعت کے مطابق صحت مند زندگی گزاریں۔ عنقریب ایسے لوگوں کو ان کے مالج ان غذاؤں سے روکیں گے یا پھر یہ کسی جم میں نظر ائیں گے۔ فاسٹ فوڈ کی عادت ہمارے سماج پر بھی بہت برے اثرات ڈال رہی ہے، نوجوان نسل کو گھر کا سادہ کھانا نہیں بھاتا جبکہ باہر کا بنا کھانا جو تیز مصالحے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بھی نہیں بنایا جاتا وہی اچھا لگتا ہے ،عام طور پر اسکولوں میں بچے لنچ میں گھر کا کھانا لانے میں شرم محسوس کرتے ہیں اگر ذمہ داران چاہیں تو اسکول میں کینٹین ختم کر کے گھر کا کھانا لانے پر زور دیا جا سکتا ہے ا،سی طرح کالج اور جامعات میں باقاعدہ ریسٹورنٹ کھل چکے ہیں جہاں لگتا ہے طالب علم علم حاصل کرنے کے بجائے پیٹ پوجا کرنے آتے ہیں، اگر انتظامی امور کے افراد اس پر سنجیدگی سے کام کریں تو یہ ایک صحت مند معاشرہ وجود میں لا سکتے ہیں بلکہ یہ معاشی لحاظ سے بھی فائدے مند ثابت ہوگا ۔قدرتی آفات اور معاشی بحران کی وجہ سے ملک کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے، لہٰذا بحیثیت پاکستانی ہم کو یہ سوچنا ہوگا کہ کن اقدامات سے ملک میں خوشحالی اور بہتری لائی جا سکتی ہے۔ صحت بخش غذا کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کر کے غذا کو ہم اپنے لیے اچھا دوست تصور کر سکتے ہیں جبکہ کچھ ایسے غذائیں جو ہمیں بیماریوں کی طرف دھکیل دیتی ہیں، وہ ہمارے لیے دشمن تصور کی جاتی ہیں لہٰذا ہمیں خود انقلابی قدم اٹھانا ہوگا اور اپنے لیے فیصلہ کرنا ہوگا کہ جسم کے لیے دوست غذا ضروری ہے۔


































