
ثمینہ الیاس
ماہِ شعبان رمضان المبارک سے پہلے آنے والا وہ بابرکت مہینہ ہے جو ہمیں رک کر سوچنے، خود کو سنوارنے اور اللہ کی طرف
پلٹنے کا پیغام دیتا ہے۔ خاص طور پر خواتین کے لیے یہ مہینہ ایک نعمت ہےکیونکہ یہی وہ وقت ہے جب ہم اپنے رمضان کو آسان اور بامقصد بنا سکتی ہیں۔
خواتین کی زندگی ذمہ داریوں سے بھری ہوتی ہے۔ گھر، بچے، شوہر، مہمان اور بے شمار کام،مگر شعبان ہمیں سکھاتا ہے کہ عبادت صرف جائے نماز تک محدود نہیں، نیت کے ساتھ کیا گیا ہر کام عبادت بن سکتا ہے۔کھانا پکاتے ہوئے ذکر، بچوں کو سلاتے ہوئے دعا، گھر سمیٹتے ہوئے استغفار — یہ سب اللہ کے قرب کے راستے ہیں۔
روحانی تیاری کیسے کریں؟
روزانہ چند آیات قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھیں
مختصر مگر مستقل ذکر اپنائیں
نفلی روزوں کی ہلکی سی مشق کریں
دل میں موجود شکوے، ناراضگیاں صاف کریں
یاد رکھیں! صاف دل کے بغیر رمضان کا فیض مکمل نہیں ہوتا۔




































