جماعت اسلامی کا احتجاج 25 کروڑ عوام کیلئے ہے

عبد المعیز

پٹرول کی قیمت میں آج مزید 13 روپے اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت کو جماعتِ اسلامی کے دھرنے سے تکلیف ہو رہی ہے۔

پٹرول جو پہلے ہی 314 روپے سے بڑھ کر 380 روپے تک پہنچ چکا ہے، اس کے باوجود حکومت کی جانب سے مسلسل قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف حکومت کا مسلسل اصرار ہے کہ جماعتِ اسلامی اپنا دھرنا ختم کرے جبکہ جماعتِ اسلامی کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے کہ دھرنا اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک عوام کو مکمل اور حقیقی ریلیف نہیں ملتا۔

ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ جب کوئی نظام، کسی غلط نظام یا پالیسی کو چیلنج کرتا ہے تو اسے مختلف قسم کی مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری طرف عوام پر پٹرول کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت مسلسل اپوزیشن کو آپس میں لڑانے کی کوشش بھی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

ملک میں اس وقت 175 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، اور اِن میں کئی جماعتیں اسمبلیوں میں بھی موجود ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ پٹرول، آئی پی پیز، لیوی سمیت مختلف عوامی مسائل کے خلاف بھرپور آواز کون اٹھا رہا ہے؟حقیقت یہ ہے کہ جماعتِ اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو اس وقت 25 کروڑ عوام کے مقدمے کو سڑکوں پر لڑ رہی ہے۔

آج سے پہلے عام آدمی آئی پی پیز کے معاملے سے اتنا واقف نہیں تھا، لیکن جماعتِ اسلامی کی جدوجہد نے اس مسئلے کو قومی بحث کا حصہ بنایا۔ آج پٹرول پر عائد لیوی بھی ملک بھر میں زیرِ بحث ہے تو اس کے پیچھے بھی جماعتِ اسلامی اور حافظ نعیم الرحمٰن کی مسلسل آواز موجود ہے۔

حکومت کو بالآخر عوامی دباؤ کے سامنے پٹرولیم لیوی سمیت دیگر بوجھ کم کرنا پڑے گا، کیونکہ حافظ نعیم الرحمٰن آج صرف جماعتِ اسلامی کے کارکنان ہی نہیں بلکہ ملک کے عام آدمی کے لیے بھی امید کی ایک آواز بن چکے ہیں۔حکومت یہ نہ سمجھے کہ پٹرول کی قیمت بڑھا کر جماعتِ اسلامی دھرنا ختم کر دے گی یا اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائے گی۔

یہ جماعتِ اسلامی ہے!۔
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے برسوں پہلے کہا تھا:۔
"یہ لوہے کا چنا ہے، چبانے کی کوشش کرو گے تو دانت ٹوٹ جائیں گے۔"لہٰذا حکومت اچھی طرح سمجھ لے کہ یہ جدوجہد وقتی نہیں۔
جماعتِ اسلامی عوام کے حقوق کے لیے کھڑی ہے اور ان شاء اللہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹے گی۔

عوام بے فکر رہیں، ان شاء اللہ عوام کو ریلیف ملے گا۔

اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ جماعتِ اسلامی کی اس جدوجہد کا ساتھ دیں۔ یہ صرف جماعتِ اسلامی کا مسئلہ نہیں، یہ کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے پاکستان اور 25 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔

پٹرول کی قیمت کم کرو — عوام کو ریلیف دو
دھرنا جاری رہے گا، ان شاء اللہ

 

نوٹ : ایڈیٹر کا کسی بھی بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو ) 

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے