
تحریر : سعدیہ
شروع میں وہ بہت باتیں کرتا ہے۔ہر وقت میسج، ہر وقت کال، ہر بہت وقت۔ایسا لگتا ہے جیسے تم اس کی دنیا ہو، اس کی ہر خوشی تم سے ہے۔
وہ تمہیں اتنی محبت جتاتا ہے کہ تم اس کی عادی ہو جاتی ہو۔آہستہ آہستہ تم اس کی اس محبت کی قیدی بن جاتی ہو۔تمہاری صبح اس سے شروع، شام اس پر ختم۔تم ہر وقت اسی کی سوچ میں رہتی ہو، اسے کھونے سے ڈرتی رہتی ہو۔تمہیں لگتا ہے تمہیں دنیا کی سب سے سچی محبت مل گئی ہےاور پھر... کہانی بدل جاتی ہے۔
وہی شخص جو تمہارے ایک میسج کا بے چینی سے انتظار کرتا تھا، اب تمہارے دس میسج دیکھ کر بھی نظر انداز کر دیتا ہے۔وہی شخص جو کہتا تھا میں مصروف بھی ہوں تو تمہارے لیے فارغ ہوں، اب ہر بات پر ایک ہی بہانہ بتاتا ہے میں مصروف ہوں،جب تم رو کر پوچھتی ہو تو کہتا ہے، ایسی تو کوئی بات نہیں، تم زیادہ سوچتی ہو۔
سچ تو یہ ہے کہ یہ محبت نہیں تھی، یہ ایک جال تھا۔ایک شخص کا تمہیں اپنا عادی بنانا، اور پھر تمہیں تڑپتا ہوا چھوڑ دینا۔اس کہانی میں قصور اس عورت کا نہیں جو دل سے چاہتی ہے۔وہ تو سچی ہے، اس نے تو دل سے محبت کی ہے، وہ تو آج بھی مجبور ہے، اس یاد سے، اس عادت سے جو اس شخص نے خود ڈالی تھی۔جو مرد سچی محبت کرتا ہے، وہ تمہیں بے چین نہیں رکھتا، وہ تمہیں پرسکون کرتا ہے۔جو سچا ہے وہ مصروفیت کا بہانہ نہیں بناتا، وہ وقت نکالتا ہے۔
محبت میں عادی بنا کر چھوڑ دینا سب سے بڑی بے وفائی ہےا وہ بھی اسی طرح تڑپیں اور تکلیف محسوس کریں۔
اسے محبت نہیں، ذہنی اذیت کہتے ہیں۔



































