
سعدیہ خورشید
اگر آپ اپنے دادا ابو کو اور اپنے 18 سالہ بھائی کو ساتھ بٹھا دیں تو آپ کو لگے گا یہ دو الگ دنیاؤں کے لوگ ہیں۔ ایک کو صبر ہے، دوسرے کو سپیڈ چاہیے۔ یہی فرق ہے پرانے
دور کے نوجوانوں اور آج کے جین زی کا۔
پرانے دور کے نوجوان کیسے تھے؟
پرانے دور کا نوجوان صبح فجر سے پہلے اٹھتا تھا۔ اس کے پاس نہ موبائل تھا، نہ انسٹاگرام۔ اس کی دنیا اس کا محلہ، اس کے دوست اور اس کے بزرگ تھے۔
اس میں تین چیزیں بہت خاص تھیں:۔
صبر: وہ سالوں ایک ہی استاد سے کام سیکھتا، ایک ہی دکان پر بیٹھتا، شکایت نہیں کرتا تھا۔
ادب: بڑے بات کر رہے ہوں تو وہ خاموش ہو جاتا۔ استاد کو دیکھ کر سائیکل سے اتر جاتا۔
محنت: اسے گرمی، سردی، دھوپ سب برداشت تھی۔ وہ ہاتھ سے کام کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتا تھا۔
لیکن اس میں ایک کمی بھی تھی۔ وہ ڈرتا بہت تھا۔ نیا سوچنے سے ڈرتا تھا، سوال کرنے سے ڈرتا تھا، "لوگ کیا کہیں گے" اسی میں اس کی آدھی زندگی گزر جاتی تھی۔
آج کا جین زی نوجوان کیسا ہے؟
اب آتے ہیں آج کے جین زی پر۔ یہ وہ نسل ہے جو موبائل کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔ 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والے۔
یہ نسل بالکل الگ ہے:۔
یہ سوال کرتی ہے: یہ "کیوں؟" پوچھتی ہے۔ یہ اندھی تقلید نہیں کرتی۔ اسے دلیل چاہیے۔
یہ ڈیجیٹل ہے: اس کے لیے پوری دنیا ایک موبائل میں ہے۔ یہ گھر بیٹھ کر پیسہ کما رہی ہے - فری لانسنگ، یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹا گرام، ڈاراز، آن لائن بزنس۔ پرانے دور کا نوجوان جس کام کے لیے شہر جاتا تھا، یہ لیپ ٹاپ پر کر لیتا ہے۔یہ ذہنی صحت کو سمجھتی ہے۔
پرانا نوجوان ڈپریشن کو "ڈرامہ" کہتا تھا۔جین زی کہتا ہے "مجھے اینگزائٹی ہے، مجھے بریک چاہیے۔" یہ اپنی ذات سے پیار کرنا جانتا ہے۔اسے فوری رزلٹ چاہیے: یہ سب سے بڑا فرق ہے۔ پرانا نوجوان 10 سال محنت کرتا تھا، جین زی کو 10 دن میں وائرل ہونا ہے۔ اسی جلد بازی میں یہ کبھی کبھی ڈپریشن، شارٹ کٹ، اور غلط راستوں پر بھی چلا جاتا ہے۔
اصل فرق کہاں ہے؟
پرانے دور کے نوجوان آج کےجین زیزکتاب پڑھتے تھے ،آج گوگل کرتے ہیں،پہلے رشتے نبھاتے تھے،آج فالو اور ان فالو کرتے ہیں،پہلے ایک نوکری میں ساری زندگی گزارتے تھے ،ایک وقت میں 3 سکلزشرماتے تھے،آج کھل کر بولتے ہیں۔
نہ وہ نسل بری تھی، نہ یہ نسل بری ہے، فرق صرف وقت کا ہے۔
پرانے نوجوانوں کے پاس تجربہ، صبر اور رشتوں کی قدر ہے، اور جین زی کے پاس ٹیکنالوجی، ہمت اور نیا سوچنے کا حوصلہ ہے۔اگر یہ دونوں مل جائیں تو کمال ہو جائے۔ بزرگوں کا ادب اور تجربہ لے لیا جائے، اور جین زی کی سپیڈ اور ٹیکنالوجی لے لی جائے، تو یہ ملک کہاں سے کہاں پہنچ جائے۔
آخر میں بس اتنا کہوں گی، ہر دور کا نوجوان اپنے وقت کا ہیرو ہوتا ہے۔ کل انہوں نے سائیکل پر ملک سنبھالا تھا، آج یہ نسل موبائل پر دنیا فتح کرے گی۔



































