کیا عورت ہی عورت کی دشمن ہے؟

حفصہ زنیر

عورت ہی عورت کی دشمن یا زخموں کی ایک نسل در نسل چلنے والی کہانی۔۔۔جب بھی کسی ساس بہو میں اختلاف ہوتا ہے، نند اور بھابھی میں مسائل پیدا ہوتے

ہیں یا ایک ماں اپنی بیٹی اور بیٹے میں فرق کرتی نظر آتی ہے تو فوراً ایک جملہ سننے کو ملتا ہے کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہے مگر کیا واقعی ایسا ہے؟

کبھی غور کیجیے!ایک عورت جب دنیا میں آتی ہے تو وہ دشمنی سیکھ کر نہیں آتی بلکہ وہ تو محبت، قبولیت، توجہ اور عزت کی اتنی ہی طلب گار ہوتی ہے جتنا کوئی اور انسان ہوتا ہے، پھر آخر ایسا کیا ہوتا ہے کہ بعض اوقات وہی عورت دوسری عورت کے لیے تکلیف کا سبب بن جاتی ہے؟

نفسیات ہمیں بتاتی ہے کہ انسان اپنے زخموں سے دو طرح کا سلوک کرتا ہے یا تو وہ ان کا علاج کرتا ہے یا پھر انجانے میں انہیں دوسروں تک منتقل کر دیتا ہے۔ایک ماں جس نے ساری زندگی یہ سنا ہو کہ بیٹا خاندان کا سہارا ہے اور بیٹی بوجھ، وہ لاشعوری طور پر اپنی بیٹی کی پرورش بھی اسی خوف اور سماجی دباؤ کے ساتھ کرتی ہے۔ وہ بیٹی سے محبت کم نہیں کرتی مگر اسے آزادی دینے سے ڈرتی ہے، اس کو لگتا ہے کہ سختی، برداشت، چپ رہنا شاید تحفظ کا دوسرا نام ہے۔

ایک ساس جس نے اپنی جوانی میں بے شمار نا انصافیاں برداشت کی ہوں، وہ اکثر یہ سمجھ بیٹھتی ہے کہ ہم نے بھی تو یہ سب سہا تھا، برداشت کرنا ہی عورت کی تقدیر ہے۔ جب بہو اپنے حقوق کی بات کرتی ہے تو اسے اپنی جوانی کے دبے ہوئے زخم یاد آنے لگتے ہیں۔ بہو کی آواز اسے نافرمانی نہیں بلکہ اپنے ماضی کی محرومیوں کا آئینہ محسوس ہوتی ہے۔

کبھی کبھی نند، جیٹھانی، دیورانی یا سوتن کے رشتوں میں بھی مسئلہ نفرت سے زیادہ عدم تحفظ کا ہوتا ہے۔ اس کی اکثر وجہ یہ ہوتی ہے کہ معاشرہ عورتوں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنانے کے بجائے ایک دوسرے کا حریف بنا دیتا ہے۔ محدود اختیارات، توجہ کی خواہش، عدم تحفظ اور سماجی دباؤ ان رشتوں میں تناؤ پیدا کرتے ہیں ۔انسان کو جب محبت، توجہ یا اہمیت محدود محسوس ہونے لگے تو وہ دوسروں کو اپنا حریف سمجھنے لگتا ہے۔

افسوس یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں اکثر عورتوں کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ ان کی جگہ، عزت اور اہمیت کسی دوسری عورت کی اہمیت پر قائم ہوگی۔
یوں ایک ایسی جنگ شروع ہو جاتی ہے جس میں اصل دشمن کوئی ایک فرد نہیں ہوتا بلکہ وہ وجوہات ہوتے ہیں جو دلوں میں برسوں سے پل رہے ہوتے ہیں۔
سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ بعض اوقات ایک عورت دوسری عورت کو وہی درد دیتی ہے جس کی تکلیف وہ خود کبھی محسوس کر چکی ہوتی ہے۔ گویا زخم بھرنے کے بجائے وراثت میں منتقل ہوتے جاتے ہیں لیکن کہانی کا دوسرا رخ بھی ہے۔ہر وہ ماں جو اپنی بیٹی پر اعتماد کرتی ہے، ہر وہ ساس جو بہو کو بیٹی جیسا احترام دیتی ہے، ہر وہ نند جو بھابھی کا سہارا بنتی ہے اور ہر وہ عورت جو دوسری عورت کی کامیابی پر دل سے خوش ہوتی ہے، وہ اس پرانی روایت کو توڑ رہی ہے۔

اصل مسئلہ عورت یا مرد کا نہیں بلکہ وہ سوچ اور نظام ہے جو ناانصافی کو روایت بنا رہا ہے۔ جب ایک نسل اپنے زخموں کا علاج کرنے کے بجائے انہیں اگلی نسل کو منتقل کر دیتی ہے تو نفرت اور تفریق کا یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ مسئلہ یہ نہیں کہ عورت عورت کی دشمن ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ عورتوں کو صدیوں سے اتنے جذباتی زخم دیے گئے ہیں کہ بعض عورتوں نے انہی زخموں کو اپنا طرزِ زندگی بنا لیا لیکن تبدیلی اس دن شروع ہوگی جب ایک عورت یہ فیصلہ کرے گی کہ جو درد اسے ملا تھا وہ اسے آگے منتقل نہیں کرے گی۔ وہ اپنے زخموں کو وراثت نہیں بنائے گی بلکہ ان کا علاج کرے گی کیونکہ شفا یافتہ دل دوسروں کو زخمی نہیں کرتے۔
"زخمی لوگ زخم بانٹتے ہیں مگر شفا یافتہ لوگ محبت بانٹتے ہیں۔"
وقت کا تقاضا یہ ہے کہ عورت دوسری عورت کو اپنا حریف نہیں بلکہ اپنا ساتھی سمجھے کیونکہ جب عورت عورت کا سہارا بن جائے گی تو صرف ایک رشتہ نہیں، پوری نسل بدل سکتی ہے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے