فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا

حفصہ زنیر

ہم اکثر یہ آیت پڑھتے ہیں: فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا۔ ’’بے شک، مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔‘‘ ہم اسے پڑھتے ہیں، سنتے ہیں، دوسروں کو تسلی دیتے ہیں اور کبھی خود بھی اسی آیت سے

اپنے دل کو بہلاتے ہیں مگر شاید اس آیت کی گہرائی کا احساس ہمیں اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب زندگی ہمیں کسی ایسے موڑ پر لا کھڑا کرتی ہے جہاں راستے دھندلا جاتے ہیں، دعائیں آنکھوں میں اتر آتی ہیں اور انسان اپنی تمام تر مضبوطی کے باوجود اندر سے ٹوٹنے لگتا ہے۔

اس آیت کا ایک لفظ مجھے ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے: مَعَ۔۔۔ یعنی ’’ساتھ‘‘۔ یہ لفظ جیسے دل کے دروازے پر دستک دیتا ہے کہ آسانی کو صرف مشکل کے خاتمے میں مت تلاش کرو۔ کبھی رحمت مشکل کے ختم ہونے سے پہلے بھی آ سکتی ہے، کبھی سہارا اس وقت بھی مل سکتا ہے جب مسئلہ اپنی جگہ موجود ہو اور کبھی سکون حالات کے بدلنے سے نہیں، دل کے سنبھل جانے سے ملتا ہے۔

ممکن ہے آزمائش ابھی باقی ہو، مسئلہ ابھی حل نہ ہوا ہو، آنکھوں کے آنسو ابھی خشک نہ ہوئے ہوں اور راستہ ابھی بہت طویل ہو۔۔۔ مگر اسی سفر میں اللہ تعالیٰ کسی نہ کسی صورت میں اپنے بندے کے لیے آسانی کے دروازے کھول دے۔ کبھی وہ صبر بن کر آتی ہے، کبھی حوصلہ بن کر، کبھی کسی دعا کی صورت میں، کبھی کسی امید کی شکل میں اور کبھی کسی ایسے انسان کی صورت میں جو ہمارے بکھرتے ہوئے وجود کو خاموشی سے تھام لیتا ہے۔

یہ احساس میں نے ان دنوں پہلے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کیا ہے۔ امی ایک سنگین بیماری سے دوچار ہیں۔ کسی اپنے کی بیماری صرف ایک فرد کو بیمار نہیں کرتی، پورا گھر اس کے ساتھ ایک آزمائش سے گزرتا ہے۔ ہسپتال کے چکر، ڈاکٹروں سے ملاقاتیں، رپورٹس کا انتظار، علاج کے مراحل، نئی ہدایات، نئے فیصلے اور ہر رپورٹ کے ساتھ دل میں اٹھنے والے بے شمار سوال۔۔۔ یہ سب مل کر زندگی کے معمول کو بدل دیتے ہیں۔

کبھی علاج کے اگلے مرحلے کی فکر ہوتی ہے، کبھی کسی رپورٹ کا انتظار دل کی دھڑکنیں تیز کر دیتا ہے اور کبھی رات کے سناٹے میں ایک انجانا خوف دل کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے مگر زندگی رکتی نہیں۔ ہسپتال سے واپس آؤ تو گھر اپنی جگہ موجود ہوتا ہے۔ بچے اپنی معصوم ضرورتوں کے ساتھ آپ کے منتظر ہوتے ہیں۔ گھر کے کام ہوتے ہیں، روزمرہ کے معمولات ہوتے ہیں، ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور زندگی کے دوسرے مسائل بھی جوں کے توں کھڑے ہوتے ہیں۔

ایسے میں کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے انسان ایک ہی وقت میں کئی زندگیاں جی رہا ہو۔ جسم گھر میں ہوتا ہے، مگر دل ہسپتال کے کسی کمرے میں۔ ہاتھ روزمرہ کے کام کر رہے ہوتے ہیں، مگر ذہن ڈاکٹر کی کسی بات میں الجھا ہوتا ہے۔ بچوں سے بات کرتے ہوئے بھی دل کسی رپورٹ کے نتیجے کا انتظار کر رہا ہوتا ہے اور مسکراتے ہوئے بھی اندر کہیں ایک دعا مسلسل جاری رہتی ہے: یا اللہ۔۔۔ آسانی کر دے۔

شاید انسان کی سب سے بڑی تھکن جسم کی نہیں، دل کی تھکن ہوتی ہے۔ وہ تھکن جو کسی کو دکھائی نہیں دیتی۔ جب آپ کو مضبوط رہنا ہو، دوسروں کو حوصلہ دینا ہو، فیصلے کرنے ہوں، ذمہ داریاں نبھانی ہوں، بچوں کو سنبھالنا ہو اور ساتھ ہی اپنے اندر اٹھنے والے خوف کو بھی خاموش رکھنا ہو تو انسان بظاہر چلتا رہتا ہے، مگر اندر سے کہیں بہت دور تھک چکا ہوتا ہے۔

لوگ آپ کو دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آپ سب کچھ سنبھال رہی ہیں، مگر آپ جانتی ہیں کہ آپ بھی صرف ایک انسان ہیں۔ ایک ایسا انسان جو تھک سکتا ہے، گھبرا سکتا ہے، رو سکتا ہے اور کبھی کبھی صرف یہ چاہتا ہے کہ کوئی اس کے پاس بیٹھے، اس کے خاموش چہرے کو پڑھے اور بغیر کچھ پوچھے صرف اتنا کہہ دے: ’’تم اکیلی نہیں ہو۔‘‘ شاید اسی احساس کا نام بھی یُسر ہے۔

ایسے ہی ایک مشکل وقت میں میرے شوہر کا اچانک گھر آ جانا میرے لیے ایک معمولی واقعہ نہیں تھا۔ بظاہر وہ صرف گھر آئے تھے، مگر میرے لیے ان کا آنا ایسے وقت میں ہوا جب زندگی کے کئی بوجھ ایک ساتھ میرے کندھوں پر تھے۔ امی کی بیماری، علاج کی فکر، ہسپتال کے چکر، گھر، بچے، ذمہ داریاں اور ان سب کے درمیان وہ خاموش ذہنی تھکن جس کا کوئی نام نہیں ہوتا۔

ان کا اچانک آ جانا مجھے یوں محسوس ہوا جیسے شدید گرمی اور حبس کے بعد اچانک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آ جائے۔ جیسے کسی نے میرے تھکے ہوئے دل سے کہا ہو: ’’اب کچھ دیر تم بھی آرام کر لو۔۔۔ میں ہوں۔‘‘ اس لمحے مجھے احساس ہوا کہ آسانی ہمیشہ مسئلے کے ختم ہو جانے کا نام نہیں ہوتی۔ امی کی بیماری اپنی جگہ موجود تھی، ہسپتال کے چکر بھی باقی تھے اور علاج کی فکر بھی۔

گھر، بچے اور ذمہ داریاں بھی اپنی جگہ تھیں۔ کچھ بھی جادوئی طور پر تبدیل نہیں ہوا تھا، مگر میرے اندر ایک چیز ضرور بدل گئی تھی: میں اکیلی نہیں رہی تھی۔ اور شاید یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا کو محض ایک آیت کے طور پر نہیں، بل کہ اپنے احساس کے طور پر محسوس کیا۔

میں نے جانا کہ مشکل کے دوران ملنے والا سہارا بھی ایک نعمت ہے۔ کسی کا وقت پر آ جانا بھی رحمت ہے۔ کسی کا خاموشی سے ہاتھ تھام لینا بھی آسانی ہے۔ کسی کا یہ کہنا کہ ’’فکر نہ کرو، میں تمہارے ساتھ ہوں‘‘ بھی کبھی کبھی دل کے لیے پوری دنیا جتنی طاقت رکھتا ہے۔ بعض اوقات اللہ حالات کو نہیں بدلتا، پہلے انسان کے دل کو سنبھالتا ہے؛ خشک مٹی پر نرم پھوار کی طرح، ٹوٹتی ہوئی امید پر دعا کی طرح، اندھیرے راستے میں ایک روشن چراغ کی طرح۔

میں نہیں جانتی کہ آنے والے دن کیسے ہوں گے۔ کتنے ہسپتال کے چکر ابھی باقی ہیں، کتنے فیصلے کرنے ہوں گے، کتنی دعائیں آنکھوں سے بہیں گی اور کتنے امتحان ابھی باقی ہیں۔ میں یہ بھی نہیں جانتی کہ کل کیا خبر اپنے ساتھ لے کر آئے گا، مگر میں اتنا ضرور جان گئی ہوں کہ آزمائش میں انسان کو صرف مسئلے کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

اسے ان چھوٹی چھوٹی رحمتوں کو بھی پہچاننا چاہیے جو مشکل کے بیچ اس کے حصے میں آتی رہتی ہیں۔ کبھی کوئی اپنا، کبھی کوئی دعا، کبھی کسی کا ایک جملہ، کبھی کسی کا اچانک آ جانا، کبھی دل میں اترنے والی ایک امید اور کبھی صرف یہ احساس کہ اللہ نے ابھی ہمیں سنبھال رکھا ہے۔ شاید ہم غم میں اتنے ڈوب جاتے ہیں کہ اپنے آس پاس بکھری ہوئی رحمتوں کو دیکھ نہیں پاتے۔

پھر زندگی کا کوئی لمحہ، کوئی شخص یا کوئی غیر متوقع مہربانی اچانک ہمیں یاد دلا دیتی ہے کہ ہم اکیلے نہیں ہیں۔ تب دل آہستہ سے کہتا ہے: فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا۔ بے شک، اللہ کی طرف سے آسانی کی امید باقی ہے۔ اور شاید یُسر ہمیشہ کسی بڑی خوش خبری کا نام نہیں، کبھی یُسر کسی اپنے کے ساتھ کھڑے ہونے، کسی تھکے ہوئے دل کو ملنے والے حوصلے اور آنکھوں میں ٹھہرے آنسوؤں کے درمیان پیدا ہونے والی امید کا نام بھی ہے۔

کبھی یُسر صرف اس یقین کا نام ہے کہ آزمائش کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، اللہ کی رحمت اس سے کہیں وسیع ہے۔ اسی یقین کے ساتھ آج بھی دل دعا کرتا ہے: یا اللہ! ہماری مشکلات کو آسان فرما، ہماری بیماریوں کو شفا عطا فرما، ہمارے دلوں کو سکون دے اور ہمیں اپنی رحمت کے ان راستوں کو پہچاننے کی توفیق دے جو آزمائش کے درمیان بھی ہمارے لیے کھلے رہتے ہیں۔ آمین۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے