نواسۂ رسولؐ کا پیغام اور عصرِ حاضر کا مسلمان

  ارم کاشف

تاریخِ انسانی میں بعض واقعات محض گزرے ہوئے زمانوں کی یاد نہیں ہوتے بلکہ وہ آنے والی نسلوں

کے لیے چراغِ راہ بن جاتے ہیں۔ ایسے واقعات وقت کی گرد میں دبنے کے بجائے ہر دور میں نئے معانی کے ساتھ زندہ رہتے ہیں۔ سانحۂ کربلا بھی تاریخِ اسلام کا ایسا ہی ایک عظیم اور آفاقی واقعہ ہے جس نے حق و باطل کے درمیان ایک ایسی واضح لکیر کھینچ دی جو قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ محرم الحرام کی نو اور دس تاریخیں ہمیں صرف ایک دلخراش سانحے کی یاد نہیں دلاتیں بلکہ یہ اس ابدی حقیقت کا شعور بھی عطا کرتی ہیں کہ اصولوں، سچائی اور عدل پر قائم رہنا ہی حقیقی کامیابی ہے۔

 

کربلا درحقیقت دو لشکروں کی جنگ نہیں تھی بلکہ دو نظریات کا تصادم تھا۔ ایک طرف اقتدار کی ہوس، ظلم، جبر اور آمریت تھی جبکہ دوسری جانب حق، انصاف، حریتِ فکر اور دینِ محمدیؐ کی اصل روح کا تحفظ تھا۔ نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہلِ بیت اور رفقا کے ہمراہ ایسی عظیم قربانی پیش کی جس کی مثال تاریخِ عالم میں کم ہی ملتی ہے۔

 

 آپؑ نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ جب حق اور باطل آمنے سامنے ہوں تو مصلحتوں کے بجائے اصولوں کا ساتھ دینا ہی اہلِ ایمان کا شیوہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کربلا محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک زندہ پیغام ہے جو ہر دور کے انسان کو اپنے ضمیر کے مطابق جینے کا حوصلہ دیتا ہے۔

 

آج جب محرم الحرام کا چاند طلوع ہوتا ہے تو دنیا بھر کے مسلمان غمِ حسینؑ میں سوگوار ہو جاتے ہیں۔ محبتِ اہلِ بیتؑ بلاشبہ ایمان کا قیمتی سرمایہ ہے، لیکن کربلا کا پیغام صرف آنسو بہانے اور مجالس برپا کرنے تک محدود نہیں۔ کربلا دراصل ایک مکتبِ فکر ہے جو انسان کو حق و باطل میں تمیز کرنا، ظلم کے خلاف کھڑا ہونا اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانا سکھاتا ہے۔ اگر ہم محرم کے ایام میں صرف جذباتی وابستگی کا اظہار کریں لیکن اپنی عملی زندگی میں حسینی کردار کو جگہ نہ دیں تو ہم کربلا کے اصل مقصد سے دور رہ جاتے ہیں۔

 

اگر آج کے معاشرے کا جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ یزیدیت صرف تاریخ کا ایک کردار نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے جو مختلف صورتوں میں ہمارے اردگرد موجود ہے۔ جب رشوت انصاف کا راستہ روک دیتی ہے، جب طاقتور کمزور کے حقوق پامال کرتا ہے، جب ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے، جب جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کو معمول بنا لیا جاتا ہے اور جب مظلوم کی فریاد سن کر بھی لوگ خاموش رہتے ہیں تو یہ سب اسی سوچ کی مختلف شکلیں ہیں جس کے خلاف امام حسینؑ نے آواز بلند کی تھی۔ ایسے حالات میں حسینی کردار کا تقاضا ہے کہ انسان حق کا ساتھ دے، خواہ اس کے لیے اسے ذاتی مفاد، آسائش یا وقتی فائدے کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔

 

امام حسینؑ کی سیرت ہمیں یہ سبق بھی دیتی ہے کہ خاموشی ہمیشہ دانشمندی نہیں ہوتی۔ بعض مواقع پر ظلم کے سامنے خاموش رہنا خود ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف بن جاتا ہے۔ اسی لیے اسلام نے حق بات کہنے کو بڑی فضیلت قرار دیا ہے۔ آج کے دور میں حسینی کردار کا مطلب یہ ہے کہ ایک تاجر دیانت داری اختیار کرے، ایک استاد امانت کے ساتھ علم منتقل کرے، ایک صحافی سچائی کو اپنا شعار بنائے، ایک حکمران عوام کے حقوق کا محافظ ہو اور ایک عام مسلمان انصاف، دیانت اور اخلاقی جرات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔

 

اسی حقیقت کو جوش ملیح آبادی نے نہایت خوبصورتی سے بیان کیا ہے:۔

 

"انسانیت کو ہائے مٹاتی تھی ظالمت

شبیرؑ آگئے تو بقا پا گئی زمین"

 

عاشورہ کا ایک عظیم پیغام اتحاد، اخوت اور انسان دوستی بھی ہے۔ امام حسینؑ کسی ایک مسلک، گروہ یا طبقے کے نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے رہنما ہیں۔ ان کی قربانی آزادی، عزتِ نفس، عدل اور انسانی وقار کی ایسی عالمگیر علامت ہے جسے دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کربلا کا پیغام مذہبی اور جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر ہر اس انسان کے دل کو متاثر کرتا ہے جو ظلم کے مقابلے میں حق اور انصاف کا علم بلند دیکھنا چاہتا ہے۔

 

کربلا کی تپتی ریت پر ادا کیا جانے والا آخری سجدہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بندۂ مومن کی اصل کامیابی اللہ تعالیٰ کی رضا کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنے میں ہے۔ اگر ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں حسینی فکر کو محض رسم و رواج اور یادگاروں تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ محرم الحرام ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم ظلم کے خلاف آواز بلند کریں، مظلوم کا ساتھ دیں، سچائی کو اپنائیں اور اپنے کردار سے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو زندہ کریں۔

 

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کربلا کو صرف ایک تاریخی واقعہ سمجھ کر نہ پڑھیں بلکہ اسے اپنے لیے ایک عملی منشور بنائیں۔ جب تک حسینی فکر ہمارے انفرادی اور اجتماعی کردار کا حصہ نہیں بنتی، تب تک کربلا کا پیغام محض ایک یادگار رہے گا، رہنمائی کا سرچشمہ نہیں بن سکے گا۔ یہی وہ پیغام ہے جو چودہ سو برس گزرنے کے باوجود آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ زندہ ہے اور آئندہ بھی زندہ رہے گا، کیونکہ حق کی آواز کو وقتی طور پر دبایا جا سکتا ہے مگر ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔

 

بلاشبہ، قتلِ حسینؑ تاریخ کا ایک عظیم اور دلخراش سانحہ تھا، لیکن اسی بے مثال قربانی نے اسلام کے آفاقی پیغام کو نئی زندگی عطا کی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں کربلا حق، استقامت اور آزادی کی علامت بن کر انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ رئیس امروہوی کے یہ اشعار اسی حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں:

 

"قتلِ حسینؑ اصل میں مرگِ یزید ہے

اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد"

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے