
خدیجہ اشتیاق
کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ وقتی مالی امداد سے ضرورت مند افراد کو کچھ عرصے کے لیے سہارا تو مل جاتا
ہےلیکن غربت کا مستقل حل تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہی میں ہے ۔
اگر ملکی وسائل طلبہ کی اسکالرشپس، فنی تعلیم اور جدید مہارتوں پر خرچ کیے جائیں تو نوجوان خود کفیل بن سکتے ہیں۔ ایک تعلیم یافتہ نوجوان نہ صرف اپنی زندگی بدلتا ہے بلکہ اپنے خاندان اور پورے معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کرتا ہے۔
ملک کو ایسے نظام کی ضرورت ہے جو لوگوں کو صرف امداد کا منتظر نہ بنائے بلکہ انہیں علم، ہنر اور مواقع فراہم کرے تاکہ وہ قومی معیشت کا فعال حصہ بن سکیں۔ جب تعلیم کو ترجیح دی جائے گی تو آنے والی نسلیں ملک پر بوجھ نہیں بلکہ اس کا سب سے بڑا سرمایہ ثابت ہوں گی۔



































