خبردار۔۔۔!!!! کاکروچ جنتا پارٹی کا اضطراب پاکستان پہنچ چکا ہے

تحریر: نجم السحر

گزشتہ دنوں انڈیا میں کاکروچ جنتا پارٹی کے زیرِ اہتمام جنتر منتر نامی احتجاج نے نہ صرف ہندوستانی نوجوانوں میں امید کی ایک نئی لہر دوڑائی ہے بلکہ پاکستانی جن زی کو بھی

اپنے ملک کے پست نظامِ تعلیم اور روزگار کے خلاف سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ احتجاج مئی ۲۰۲۶ میں نیٹ ۔یو جی امتحان کے پرچے کے لیک ہونے کے بعد شروع ہوا، جس نے دو کروڑ طلبا کے مستقبل کو گہرا دھچکا پہنچایا۔ اس کے بعد آن اسکرین مارکنگ میں ہونے والی بے ضابطگیوں نے نوجوانوں کے غم و غصے کو آگ لگا دی۔

سی جے پی دراصل ایک طنزیہ میم پیج تھا، جسے ابھیجیت دپکے نے تخلیق کیا، مگر ۲۰ جون ۲۰۲۶ کو جنتر منتر سے شروع ہونے والا یہ احتجاج جلد ہی ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال اور ۲۰ جولائی کے ’سنسد چلو‘ مارچ کے دوران پولیس جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا۔ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے باوجود ہزاروں نوجوان سڑکوں پر ڈٹے رہے اور بالآخر ۲۵ جولائی کو وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفی دینا پڑا۔ طلبا کا نعرہ تھا، ”ہم کاکروچ ہیں اور ہمیں نظام کو صاف کرنا ہے“ جنتر منتر احتجاج کی جیت محض ایک وزیر کا استعفیٰ نہیں تھی بلکہ ایک پوری نسل کی اپنے مستقبل پر حق جتانے کی جیت تھی۔

یہاں دلچسپی اور حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے تلخ تعلقات کے باوجود یہ تحریک صرف ہندوستان تک محدود نہیں رہی بلکہ اسکے اثرات سرحد پار کرکے پاکستانی نوجوانوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ پاکستانی جین زی سی جے پی کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ انسٹاگرام ، فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئیٹر پر پاکستانی نوجوان ہندوستانی نوجوانوں کے ساتھ مل کر انکے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

پاکستان کی نوجوان نسل اس احتجاج کے ساتھ اس لیے کھڑی ہے کیونکہ یہ انکو خود اپنی ہی آواز لگتی ہیں۔ آج کا پاکستانی نوجوان خود بھی ایسے ہی، بلکہ کئی اعتبار سے اس سے بدتر حالات کا شکار ہے۔ جہاں ہندوستان میں امتحانی نظام پر سوالات اٹھے، وہیں پاکستان میں بھی تعلیم کا بحران محض کلاس روم تک محدود نہیں۔ یہاں کا نوجوان بھی روزگار، میرٹ اور سماجی انصاف کے منافقانہ نظام سے شدید بیزار ہے۔ پاکستان کی یونیورسٹیوں میں داخلہ کا عمل سفارش، سیاسی پسندیدگی اور اقربا پروری کا شکار ہے۔ نام نہاد ’میرٹ لسٹیں‘ بناوٹی ہوتی ہیں، انٹرویوز میں حقیقی قابلیت کو یکسر نظرانداز کر دیا جاتا ہے مزید برآں کوٹہ سسٹم نے تو انصاف کے تابوت میں آخری کیل ہی ٹھوک دی ہے۔

سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کوٹہ سسٹم کے ذریعے بھرتیوں کا نفاذ انتہائی غیر شفاف ہے، جس میں میرٹ کو قتل کر دیا جاتا ہے جسکے نتیجے میں نوکری کا درخواست گزار محض ایک بے بس تماش بین بن کر رہ جاتا ہے۔ اس ظالمانہ نظام کے نتیجے میں پاکستان کے ایک بڑے طبقے کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح ۸ سے ۱۱ فیصد بے مگر حقیقت اس سے کہیں زیادہ تشویشناک ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق چالیس لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہیں ۔ مزید یہ کہ ۶۴ فیصد گریجویٹس کو ٹیکنیکل مہارتیں سکھانے والے ادارے ہی میسر نہیں کیونکہ ہمارے نصاب اور صنعت کی ضروریات میں کوئی ہم آہنگی نہیں۔ پاکستان ہر سال بیس لاکھ نوجوانوں کو افرادی قوت میں شامل کرتا ہے، مگر ہمارا کرپٹ نظام انہیں اصلی پروفیشنل ضرورت کی ٹیکنیکل اہلیت فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ یہ وہی مایوسی ہے جو جنتر منتر مارچ میں ہندوستانی نوجوانوں کے چہروں پر تھی۔

صورتحال اس وقت اتنی خراب ہے کہ حکومت کو آنکھیں کھول کر فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ سب سے پہلے تعلیم پر جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد خرچ کرنا ہوگا، جو آئینی تقاضا بھی ہے اور یونیسکو کی تجویز بھی، مگر پاکستان فی الحال صرف ۱.۹ فیصد پر گزارا کر رہا ہے۔ دوسرا، تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ اور امتحانی نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور خودکار بنانا ہوگا تاکہ سفارش اور کوٹہ کی آڑ میں میرٹ کو کچلنے کا کوئی راستہ نہ رہے۔ تیسرا، تعلیمی نصاب کو جدید ٹیکنالوجیکل صنعت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر یونیورسٹی میں کیریئر کونسلنگ اور انٹرن شپ پروگرام لازمی کیے جائیں۔ چوتھا، پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ریگولیٹ کرتے ہوئے بھرتیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور پنجم، نوجوانوں کے لیے ایک قومی مہارت ترقیاتی فنڈ قائم کیا جائے جو بلا امتیاز ہر بے روزگار جن زی کو ٹیکنیکل تربیت فراہم کرے۔ یہ تمام اقدامات اگر بروقت نہ کیے گئے تو حکومت کا کوئی بھی معمولی لائحۂ عمل بے اثر ہو کر رہ جائے گا۔

نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور فرسٹریشن اب ایک دھماکہ خیز صورت اختیار کر چکی ہے۔ اگر حکومت نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے حالیہ تجربات سے سبق نہیں سیکھا تو آنے والا وقت بہت سنگین ثابت ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش میں ۲۰۲۴ میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبا کا احتجاج ایک مکمل انقلاب میں بدل گیا اور شیخ حسینہ کی پندرہ سالہ حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ نیپال میں ۲۰۲۵ میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف اٹھنے والی نوجوانوں کی آواز نے بھی ایک حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔

یہ تمام واقعات اس حقیقت کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ جب نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس ہو جاتے ہیں، جب انہیں لگتا ہے کہ انکے لئے بنایا گیا نظام ہی ان کے خلاف سازش کر رہا ہے اور محنت کا کوئی صلہ نہیں تو وہ اپنا راستہ خود تلاش کر لیتے ہیں اور آج کا جن زی موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے کسی بھی مقامی مسئلے کو قومی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچا سکتا ہے۔

اگر پاکستان میں نوجوانوں کے ذریعے کوئی نرم انقلاب (سافٹ ریولوشن) نہیں آیا، تو خدا ناخواستہ ہمارے نوجوان ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں ہای جیک ہوسکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو پھر بغاوت کا ایسا ایک زبردست اور سخت انقلاب (ہارڈ ریولوشن) آئے گا جو تمام سرکاری اور نجی اداروں کو تہ و بالا کر دے گا۔ یاد رکھیں، کوئی بھی ادارہ اس وقت کمزور نہیں ہوتا جب شہری سوال اٹھاتے ہیں، بلکہ اس وقت کمزور ہوتا ہے جب شہریوں کو یقین ہو جائے کہ ان کی آواز سنی ہی نہیں جائے گی۔ پاکستان کی ۶۰ فیصد سے زائد آبادی تیس برس سے کم عمر ہے۔ یہ آبادی یا تو ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ بن سکتی ہے یا ڈیموگرافک ڈیزاسٹر۔

اب فیصلہ حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے۔ جنتر منتر کی گونج پہلے ہی پاکستان کی سرحدوں کو پار کر چکی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے حکمران اسے ایک تنبیہ سمجھتے ہیں یا محض ایک دور کا شور۔۔۔

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے