میر رضا قتل کیس ،نوجوانوں کا  بڑھتافرسٹریشن

 نجم السحر

میں اپنی تحریروں سے مسلسل حکومت کو انتہائی تشویشناک صورتحال کی طرف نشاہدہی کررہی ہوں۔ اہلیان کراچی کے ساتھ ہونے ہونے والی مسلسل ناانصافی اندر ہی اندر یہاں

کے نوجوانوں میں ایک خطرناک لاوا پکا رہی ہے۔

 

گزشتہ 17 سال سے کراچی پر مسلط پیپلز پارٹی کی حکومت نے جو ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، ایسا تو شاید دنیا کے مقبوضہ علاقوں میں بھی نہ ہوتا ہو۔ شہر قائد آج ایک ایسے نظام کا شکار ہے جہاں جرائم نے سر اٹھا رکھا ہے، بنیادی سہولیات معدوم ہیں اور ترقی کے نام پر صرف کرپشن کا بازار گرم ہے۔ صرف ایک مہینے میں کراچی میں 51 شہری قتل ہوئے، 199 گاڑیاں اور 3698 موٹر سائیکلیں چوری یا چھین لی گئیں اور شہریوں سے 1542 موبائل فونز چھینے گئے۔ ٹینکر مافیا، قبضہ مافیا، اور واٹر بورڈ مافیا سمیت مختلف جرائم پیشہ افراد حکومتی سرپرستی میں کراچی پر مسلط ہیں اور ڈمپر مافیا تو کھلے عام سڑکوں پر کراچی کے ہیروں کو روندتی پھر رہی ہے۔

 

گزشتہ  دنوں پی سی سی ایچ ایس سوسائٹی کے رہائشی میر رضا کے قتل کے بعد جس طرح تفتیش کا رخ موڑا گیا اور اسکو زبردستی خودکشی کا رنگ دے کر کیس ختم کرنے کی کوشش کی گئی، وہ اہلیان کراچی کو ایک مرتبہ پھر شدید غم و غصّے میں مبتلا کرگیا۔ میر رضا علی، جو 25 سالہ آئی بی اے گریجویٹ اور وافلکس کے بانی تھے، 28 جولائی کو اپنے گھر سے چند منٹوں کے لیے نکلے تھے کہ اگلے روز ان سوختہ  لاش گلستانِ جوہر کی جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

 

جب سے لیکر اب تک پولیس اور سندھ حکومت صرف اور صرف اس کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی بھی طرح اس قتل۔کو خودکشی کا رنگ دے کر معاملہ ختم کیا جائے۔ سندھ حکومت اور پولیس کے مسلسل بدلتے بیانات اور یو ٹرن نے اس کیس کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔ ایک جانب پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں ایک گولی کا زخم پایا گیا اور جسم کو جلانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تو دوسری جانب میڈیکل ٹیم کی ہیڈ ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ میر رضا کو پیٹھ سے گولی ماری گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سی سی ٹی وی میں مشکوک موٹر سائیکل سوار، تین گاڑی سوار اور ایک شخص رضا کی گمشدگی کے اگلے دن بھاری بورا اٹھائے عین اسی جگہ نظر آیا۔ ان ثبوتوں کے باوجود پولیس کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے۔ مقتول کے والد نے ایک مشتبہ گیسٹ ہاؤس کی بھی نشاہدہی کی تھی جو ٹارچر سیل کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔

 

ابتدائی طور پر عدالت نے مقتول کے میڈیکل اگزامینیشن کے لئے آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، مگر رات گئے اچانک اسے تبدیل کرکے پانچ رکنی بورڈ بنا دیا گیا اور کراچی کے بجائے جامشورو کے ڈاکٹر بورڈ میں شامل کر دیے گئے۔ والد میر حسین علی نے اس نئے بورڈ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف عدالت کے مقرر کردہ آٹھ رکنی بورڈ کو تسلیم کرتے ہیں۔

 

اب آتے ہیں اس واقعے سے ہی منسلک کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے ایک اور بھیانک ظلم کی طرف ۔۔۔۔

کراچی کے نوجوانوں سے سرکاری نوکریاں تو چھین ہی کی گئی ہیں۔ اب کراچی کے نوجوانوں کے پاس دو ہی آپشن رہ جاتے ہیں۔ یا تو وہ ملک چھوڑ کر اپنی قیمتی صلاحیتیں کسی اور ملک کو پیش کریں یا کراچی میں رہ کر چھوٹی موٹی نوکری یا کاروبار کرنے کی کوشش کریں۔ اس وقت کراچی کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد جاب اور کاروبار کے ساتھ فری لانسنگ اور کرپٹو ٹریڈنگ بھی کررہی ہے۔

 

اب زرا سنیں کہ ہو کیا رہا ہے۔۔۔۔۔

 

گزشتہ تین سالوں سے کراچی سے ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کرنے والے نوجوانوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔ ان سے گن پوائنٹ پر ان کی ساری کمائی انکے ڈیجیٹل والٹ سے دوسرے میں ٹرانسفر کروالی جاتی ہے۔ اپریل 2026 میں گلستانِ جوہر کے ایک 18 سالہ نوجوان کو اغوا کر کے اس کے اکاؤنٹ سے 8,600 ڈالر منتقل کیے گئے۔ جولائی 2026 میں ایک اور کرپٹو ٹریڈر کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے 600,000 ڈالر سے زائد کی رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا گیا۔  کئی سینئر صحافی اس سنگین صورتحال پر پروگرام بھی کر چکے ہیں۔ معروف ٹریڈر ارسلان ملک نے بھی ایک سال پہلے ایک پوڈکاسٹ میں اس ظلم کی نشاندہی کی۔ ان کو دسمبر 2024 میں ان کے گھر کے باہر سے اغوا کر کے 9 کروڑ روپے سے زائد کی کرپٹو کرنسی لوٹی گئی۔ اس واقعے کے بعد پولیس کے ایک افسر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس طرح ڈیجیٹل اثاثوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس سے واضح ہے کہ یہ کوئی عام چوری نہیں بلکہ منظم اور پیشہ ورانہ کارروائیاں ہیں، جن میں مجرمان کو متاثرین کی مکمل معلومات اور نقل و حرکت کا علم ہوتا ہے۔

 

صورتحال یہ بن گئ ہے کہ اہلیانِ کراچی کی جان و مال کو سڑکوں اور گلیوں پر تو لوٹا ہی جارہا تھا مگر اب محسوس ہو رہا ہے کہ کراچی پر مسلط طاقتوں کو کسی بھی ذریعے کراچی کا مضبوط ہوتا نوجوان پسند نہیں۔ کوئ خفیہ طاقت کراچی میں  ترقی اور خوشحالی کا ہر راستہ ختم کرکے اہلیان کراچی کو ایک بند گلی میں پہچانا چاہتی ہے۔

 

یہ نفرت ہے۔۔۔۔۔؟؟؟

سازش ہے۔۔۔۔؟؟؟؟

یا تعصب؟

بات سمجھ سے بالاتر ہے۔۔۔۔

 

نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے