
کوئٹہ (ویب ڈیسک )کوئٹہ میں دوبم دھماکے ایک شخص جاں بحق دو ایس ایچ اوزاوردو صحافیوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے
زخمیوں کو فوری طورپر سول اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک جبل نور کے مقام پر نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے تھوڑی دیر بعد پولیس اور صحافی پہنچے تو موٹرسائیکل نصب بم زور داردھماکہ سے پھٹ گیا جس میں ایس ایچ او ایئرپورٹ نیاز احمد ‘ ایس ایچ او خروٹ آباد نورحسن ،نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ابرار ہے اور کیمرہ رحمت علی سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکہ میں چھیپا کے اہلکار محمد نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتی ہی سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا واقعہ کے بعد شہر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ۔




































