
اسلام آباد(ویب ڈیسک )معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے
کہا کہ یوم دفاع غیور اور بہادرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ یوم دفاع غیور اور بہادرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔
کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے،کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے،ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔




































