
اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم نے 6 ستمبرکو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
کردیا،وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کہا ہے کہ کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل 6سمتمبربروز جمعہ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے اوروہاں شہداکشمیر کیلئے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کر یں گے،وزیراعظم عمران خان نے کل ملک بھر میں قوم کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی ہدایت کی ہے۔




































