
راولپنڈی(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کا امتحان ہے۔کشمیریوں کو
کبھی بھی حالات کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے ۔
جی ایچ کیو میں یوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ وطن کو جب بھی ضرورت پڑی اس کی بیٹوں نے اسے لبیک کہا ۔قیام پاکستان سے لیکر بقائے پاکستان تک کا سفر شہدا کی قربانیوں سے سجا ہوا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ جب تک ہمارے پاس ایسے والدین موجودہیں جووطن پر قربان ہونے والے سپوت پیدا کرتے ہیں اس وقت تک تب تک کوئی قوت ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں ظلم وبربریت عروج پر ہے،مسئلے کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔




































