
ریاض(رنگ نو ڈاٹ کام) سعودی حکومت کو گذشتہ سال ملک میں کرپشن کے خلاف کئے گئے کریک ڈاؤن سے ایک خطیررقم حاصل ہوئی۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ سلطنت کے شہزادوں سمیت 87 امیر ترین اور بااثر افراد سے 148 ارب ڈالر وصول کئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کے حکم پر 15 ماہ پہلےالولید بن طلال سمیت امیر کبیرشہزادوں اور دیگر بااثرشخصیات کو گرفتار کرکے ریاض کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں قید رکھا گیا تھا۔ سعودی اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق 87 امیراور بااثر افراد سے جو 148 ارب ڈالر وصول کئے گئے ہیں،ان میں نقدی کے ساتھ جائیداد اور کمپنیوں کی مالیت بھی شامل ہے۔
سعودی ولی عہد نے اپنے کریک ڈاؤن کو کامیاب اور منافع بخش کارروائی قرار دیا ہے۔




































