
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیئر مین قومی احتساب بیوروجاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب تاجربرادی کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس سے متعلق مقدمات کو نہیں سنے گا وان ہائے
صنعت وتجارت کے ایک وفد سے گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے انکم اور سیلز ٹیکس سے متعلق کیس ایف بی آر کو بھیجے گئے ہیں،قومی احتساب بیوروتاجربرادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی جی خان ،ملتان اور بہاولپور کی فلورملوں کے مالکان کو جاری کیے گئے نوٹس معطل کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے




































