
کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی سندھ کے رہنماءاور سابق نائب امیر وسابق ناظم اسلامی جمعیت
طلبہ سندھ محمد عظیم بلوچ اپنے دو ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے جبکہ ان کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے جن کو نواب شاہ سول ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنماءبزریعہ کلٹس کاراتواروپیر کی درمیانی شب تحصیل محراب پور کے امیرنعیم احمد کمبوہ سے والد کی وفات پرتعزیت کے بعد نواب شاہ آتے ہوئے رات ایک بجے باندھی شوگرمل کے قریب روڈ پرکھڑی گنےکی ٹرالی سےٹکراگئی جس کے نتیجے میں 55سالہ محمد عظیم بلوچ،42سالہ امیرجماعت اسلامی شہداد پور عرفان احمد لاکھو اور 40 سالہ رکن جماعت غلام رسول آرائیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ جمعیت کے کارکنان جاوید عباسی اور حماد اللہ مجاہد شدید زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال نواب شاہ میں داخل کروادیا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی ہنگامی طور پر سول ہسپتال نواب شاہ پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت جبکہ جاں بحق کارکنان کی میتوں کو گھروں کو روانہ کیا۔
جماعت اسلامی ضلع نواب شاہ کے امیر سرور احمد قریشی، ضلع سانگھڑ کے امیر رفیق احمد منصوری اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت درجنوں کارکنان بھی موجود تھے۔
جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتیں شہدادپور پہنچنے پر ماحول سوگوار ہوگیا، جماعت اسلامی کے رہنماءمحمد عظیم بلوچ کی نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی امامت میں میٹروول سائٹ ایریا کراچی میں جامع مسجد دارالسلام میں ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی شہر شہداد پور میں قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
نماز جنازہ میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،نائب امراءعبدالغفارعمر،اظہارالحق، حلقہ کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن،قیم محمد عبدلالوہاب ،رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید،سابق رکن قومی اسمبلی لئیق احمد خان ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل راشد قریشی ،سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت جماعت اسلامی کے صوبائی ،حلقہ کراچی کے رہنماﺅں ،کارکنان، سیاسی سماجی کارکنوں اور احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محمد عظیم بلوچ دور طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک، جمعیت سندھ کے ناظم اور جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر اور شباب ملی سندھ کے صدر رہ چکے تھے، جبکہ ان کے چھوٹے بھائی فرہاد گل جے آئی یوتھ سندھ کے صدر ہیں۔ مرحوم نے ایک بیٹی اور بیوہ کوسوگوارچھوڑا ہے۔
دریں اثناءجماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے محمد عظیم بلوچ کاساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر اپنے شدید رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عظیم بلوچ جماعت اسلامی کے مخلص،متحرک،جفاکش مجاہد کارکن تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سربلندی اور دینی کاموں کیلئے وقف کررکھی تھی اور وہ آخری وقت تک جماعت اسلامی سے وابستہ رہے،مرحوم کی تنظیمی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صوبائی امیرشہدادپورمیں شہداءکے گھروں پرجاکرلواحقین سے اظہارمدردی، مرحومین کی مغفرت اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔





































