
ایمسٹرڈیم( رنگ نوڈاٹ کام ) ہندوتوا کے پرچارک،مسلمانوں کے دشمن مودی کے راج میں بھارت
سیاسی،سماجی اورہندوانتہاپسندی پرمبنی نظریاتی گندگی کا تو ڈھیر پہلے ہی بن چکا ہے۔ تاہم اب ماحولیاتی تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم ‘گرین پیس‘ نے بھارت کو آلودگی کے حوالے سے بھی دنیا کا سب سے گندا ملک قرار دے دیا ہے۔
گرین پیس کی جاری کردہ تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 30آلودہ ترین شہروں میں سے 22کا تعلق انڈیا سے ہے۔
گرین پیس کی رپورٹ میں بھارتی راجدھانی نئی دہلی کو ايک مرتبہ پھر دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت بھی قرار ديا گيا۔ گرين پيس کے مطابق سن 2018 ميں دنيا بھر ميں سب سے آلودہ شہر گرُو رام ہے، جو نئی دہلی کے قريب ہی واقع ہے۔





































