اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی اسکواش کپ 13 جون سے بھارت میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں8 ملکوں
کے 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ہر ملک کے2 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ ان آٹھ ممالک میں آسٹریلیا ، کولمبیا ، مصر، ہانگ گانگ(چین)، بھارت ،جاپان، ملائشیا اور جنوبی افریقہ شامل ہے۔ ٹورنامنٹ 27 جون تک جاری رہے گا۔