
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) سونے کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ،پاکستان بھرکی صرافہ مارکیتوں میں
منگل کو 600 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 89200 روپے کا ہوگیا ۔
دس گرام قیمت 514 روپے گھٹ کر 76474 روپے ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1546 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق چاندی لوکل مارکیٹ میں 1070 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی ۔





































