اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے
کہ انتہا پسندمودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنےبیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مودی نفرت، ظلم اور جبر کی آلودگی پھیلا کر انسانی زندگی اور بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آج جمعہ کو پوری قوم ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی۔
انہوں نے کہاکہ کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا۔عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔





































