
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نےایک بار پھرعوام سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج جمعہ
کو آدھے گھنٹے کےلئے باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے۔ ہمیں اہلِ کشمیر کو ٹھوس پیغام بھجوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں۔
ٹوئٹر پرجاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کیلئے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
جمعہ کودن 12 بجے سے لے کر 12:30 تک باہر نکلیں۔ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، ہمیں اہل کشمیر کو ٹھوس پیغام بھجوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ تمام پاکستانی سب کچھ چھوڑکرجمعہ کو آدھے گھنٹے کیلئے باہر نکلیں اور اہلِ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو باہر نکل کر ہم کشمیری بھائیوں کو پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم بھارتی سفاکیت 24 روز سے جاری غیر انسانی کرفیو، بچوں، خواتین سمیت کشمیری باشندوں پر تشدد، ان کے قتل ،مودی سرکار کےنسل کشی کے ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضےکے خلاف کھڑی ہے۔





































