
اسلام آباد:پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کور کمیٹی کی جانب سے
پنجاب کے انتظامہ معاملات پر عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پنجاب کے انتظامی ودیگر امور زیر بحث آئے،حکومت پنجاب کے امور پرتحفظات کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا ان سے کہنا تھا کہ گڈ گورننس کیلئے افسران تبدیل کرنا پڑے تو کریں۔
کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورمہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ کیا گیا۔کورکمیٹی کے اجلا س میں ناروے میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک کوشش کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتظامی معاملات پر تحفظات کے بعد پنجاب میں بدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔




































