
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو :فائل )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں
پر ضمانت منطور کر کے ان کی رہا ئی حکم دیا ہے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے آصف علی زرداری اورفریا ل تالپور کی درخواست کی سماعت کی ۔آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے ،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے آصف زرداری کی رپورٹ بڑھ کرسنائی گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری دل کی بیماری سمیت مختلف مراض میں مبتلا ہیں ،جبکہ انہیں شوگر کا مرض بھی لاحق ہے ۔
عدالت نے رپور ٹ سننے کے بعد میگا منی لانڈرنگ کیس اورپارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر تے ہوئے ان کی رہا ئی کا حکم دے دیا ،جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست پر سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔




































