
رحیم یارخان(اویب ڈیسک،خبر ایجنسی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت
کاآخری ماہ چل رہاہے اپوزیشن اس مطالبے پرمتحدہے کہ حکومت کوگھربھیجناہے۔ نئے الیکشن کرانے ہیں مائنس ون فارمولاقبول نہیں۔
؎ متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈرمولانااسعدمحمودکی رہائشگاہ ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگوکمیں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کامکمل خاتمہ اورنئے الیکشن بھی عوام کااوراپوزیشن جماعتوں کامطالبہ ہے سلیکٹیڈحکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگرامورکے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
مولانافضل الرحمن نے کہاکہ انشا اللہ جنوبی پنجاب کوجمعیت علمائے اسلام کامضبوط گڑھ بنائیں گے۔ مذہبی حوالے اوردینی مدارس کی یہ پٹی امن پسندہے جنوبی پنجاب میں جاگیرداروں اورسرمایہ داروں نے عوام کااستحصال کیاہواہے۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں جمعیت کے کارکن اٹھ کھڑے ہوں۔جمعیت کاپیغام عوام دوست منشورسول سوسائٹی کے طبقے کوگھرگھرپہنچائیں مستقل مزاجی کے ساتھ جے یوآئی کے مشن کوآگے بڑھائیں گے۔




































