
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اسلام آباد ہائی کورٹ بارنے اٹارنی جنرل محمد طیب اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل
طارق کھوکھر سمیت 60وکلاء کی رکنیت ایک روز بعد بحال کردی۔
وکلاء کی رکنیت ججز کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے باعث معطل کی گئی تھی۔ جوائنٹ سیکریٹری ہائی کورٹ بار وقار گوندل نے رکنیت بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کی حلف برداری تقریب میں شرکت پر 60وکلاء کی رکنیت معطل کردی تھی۔ جوائنٹ سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار وقار گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کے خلاف بھیجے گئے ریفرنسز کا ٖفیصلہ اسلام آباد بار کونسل کرے گی۔ اسلام آباد بار کونسل کے فیصلے تک تمام وکلاء کی رکنیت بحال تصور ہوگی۔




































