
منامہ (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان
الغدیبیہ پیلس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم کو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ عطاء کیا۔
اس حوالے سے یہاں منامہ میں سخیر محل میں منعقد ہوئی۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی آمد پر شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔




































