
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو کشمیریوں کو بے وقوف
سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں۔
راولپنڈی میں کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کی برسی کی تقریب سے خطابمیں شیخ رشیدکا کہنا تھاکہ میں نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بہت قریب سے دیکھا ہے، کشمیریوں نے بے سرو سامانی میں جدوجہد شروع کی۔شیخ رشید نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے خون کے نذرانے دینے ہوں گے کشمیری قوم بہت ذہین قوم ہے پاکستان جدوجہد آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کشمیریوں کو بے وقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیںوفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک کو لوٹنے والے کو کوئی پوچھنے والا نہیں ملکی جنگی محاذ پر فتح حاصل کرنے کو غدار قرار دے دیا گیا ،ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہئیں ،کل کے فیصلے سے فاصلہ بڑھے گا۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور جس شخص نے سیاچن اور کارگل میں فتح کے جھنڈے گاڑے اس سے پوچھا جا رہا ہے، حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، فوج میں کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا. شیخ رشید نے کہا کہ زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے جو آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز جاری کیا۔ پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تلخیاں ختم کرنا ہوں گی





































