
جدہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف کو دی
جانے والی سزا کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جا رہا۔ ملک میں افراتفری اور انتشار نہیں ہونا چاہیے۔ اداروں کو ایک دوسرے کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے، مل بیٹھ کر مسائل کا حال نکالنا ہوگا۔
جدہ کی معروف سماجی شخصیت کی جانب سے فواد چوہدری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف کو دی جانے والی سزا کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جارہا۔ اگر عوام یہ سوال کریں کہ مشرف دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججز کا کیا ہوا تو اس سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ مشاورت وقت کا تقاضہ ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی میں جی ایچ کیو کا انتہائی اہم کردار ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں اداروں کو ٹکراﺅ کی بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔




































