
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے خلاف
عالمی ریسرچ کے لئے تعاون میں اضافہ کر رہا ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ شرو ع کرے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے سائنسدان مہلک وائرس کے خاتمہ کی جدوجہد میں میں مصروف ہیں،چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان کورونا وائرس سے متعلق 66 عالمی تحقیق میں بھرپور حصہ لے رہا ہے جو تین مختلف اپروچ پر مبنی ہے جس میں ری پرپسڈ ڈرگس،اینٹی باڈیز اور ویکسین شامل ہیں۔
فواد حسینچوہدری نے کہا کہ کووڈ۔19کی عالمی وباء کے باعث شرح اموات میں کمی کے لئے عالمی کوششوں میں پاکستان کا یہ پہلا اقدام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیسٹنگ کٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔]
انہوں نے کہا لہڈریپ حکام اس کی سختی سے چیکنگ کریں گے،انہوں نے کہا جلد ہی پاکستان کوروناوائرس کو شکست دینے والے ممالک فہرست میں شامل ہوگا۔ انہوں کہا کہ عالمی وباء کے خلاف ہم نے اپنے طبی نظام کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور اب ملکی طور وینٹی لیٹرزکی تیاری شروع کردیں گے۔





































