
اسلام آباد/لاہور /کراچی ( ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ملک کورونا وائرس کے
مجموعی کیسز کی تعداد7 ہزار 27ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 135 ہے۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کیسز کی تعداد تین ہزار276 ہےجبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہے ۔
صوبہ سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد دوہزار 8ہے جبکہ 45 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں
خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 993ہے جبکہ وہاں اموات کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ہے ۔
بلوچستان میں 305 افراد وائرس میں مبتلاہوئے ہیں جبکہ 5 افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اب تک 1760 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ39 کی حالت تشویش ناک ہے۔گلگت میں 245 متاثر ہیں جبکہ تین جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ملک بھر کے اسپتالوں میں پانچ ہزار126 مریض زیر علاج ہیں





































