
اسلام آباد(اویب ڈیسک) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چھپانے پر نہیں
قوم کو حقائق بتانے پر یقین رکھتے ہیں، آاچینی انکوائری کمیشن پر اعتراض کرنے والے سیاسی مخالفین کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے کہ تحقیقاتی رپورٹ نہیں آئے گی لیکن عمران خان تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئے۔
انہوں نے کہا کہ اب انکوائری کمیشن پر اعتراض جاری ہے لیکن اس میں بھی مخالفین کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ایسی تحقیقات کرائی ہے جس میں اپنے لوگوں پر سوال اٹھے ہیں۔ شہباز صاحب! کیا ایسی جرات پہلے کسی حکومت نے دکھائی ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شفاف اور منصفانہ طرزِ حکومت کی علامت ہے جبکہ سابقہ ادوار میں حقائق کو چھپانے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی روش اختیار کی جاتی رہی ہے۔




































