
اسلام آباد لاہور،کراچی (ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 80تک پہنچ گئی،
جبکہاموات کی تعداد 301 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 5378، سندھ میں 4614، خیبر پختونخوا میں 1793، بلوچستان میں 722، گلگت بلتستان میں 308، اسلام آباد میں 235 جبکہ آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 44 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 218 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2936 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس سے سندھ میں81 پنجاب میں 81، خیبر پختونخوا میں 93، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 11 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔




































