
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کیلئے آج بڑا دن اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم
ہے، کرونا کو شکست دینا آسان نہیں تھا۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب ساتیٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ن کہاکہ پاکستان کیلئے آج بڑا دن اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے معیشت کی مکمل بحالی کی طرف بڑا قدم لے لیا ہے، کرونا کو شکست دینا آسان نہیں تھا لیکن یہ عمران خان کے ویژن اور ایک منظم حکمت عملی سے ممکن ہوا، خدا ہم پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے اور مشکلوں سے نجات ملے۔





































