
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں ا سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا پر قابو پانے میں مدد
ملی، پاکستانی عوام نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ضابطہ کار پر بھرپور طریقہ سے عمل کیا، پاکستان چاول برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے، مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
انٹرنیشنل راول ایکسپو کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے تناظر میں متاثر ہونے والے افراد پر بھرپور توجہ مرکوز کی، مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کی احساس پروگرام کے ذریعے امداد کی گئی، پاکستان دیگر ممالک کے مقابلہ میں کورونا وبا سے کم متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر اپنی مصنوعات کے ذریعے دنیا کو یہ بتا سکتے ہیں کہ وہ کیا بنا رہے ہیں، یہ نمائش تاجروں کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے یہ نمائش منعقد کرکے شاندار کام کیا ہے۔




































