
لاہور( ویب ڈیسک۔فوٹو:فائل )لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نوازکانام ای سی ایل
سے نکالنے کی درخواست پر حکومت کو سات روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کور ٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی ۔سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔
مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ معالے پر مریم نواز کو نہیں سنا گیا ،مریم نواز پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹیسز کا الزام عائد کیا گیا ۔مریم نواز کانام ای سی ایل میں ڈالنا ای سی ایل آڈیننس کی خلاف ورزی ہے ۔
دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرڈننس کی شق3کے تحت وفاقی حکومت کے پاس آپ ریویو فائل کرسکتے ہیں ۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ ریویو کمیٹی معاملے کا 7روز میں فیصلہ کرے ۔دریں اثنا پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے16دسمبر کیلئے نو ٹس جاری کردیئے۔
یادرہے کہ مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر کی تھی اور ،موقف اختیا کیاتھا کہ ان کے والد نوازشریف بیمار ہیں اوران کا اپنے والد کے پاس ہونا ضروری ہے ۔لہذا حکومت کو حکم دیا جائے کہ نام ای سی ایل سے نکالا جائے تا کہ وہ بیرون ملک جا سکیں ۔





































