کراچی(تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے ریگولر سالانہ
امتحانات برائے 2020 کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13جون2021 ءتک توسیع کردی ہے۔
بی اے سال اول ،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 9700روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں ۔
امتحانی فارم جامعہ کراچی کے کیمپس میں واقع نیشنل بینک آف پاکستان،یوبی ایل ،ایچ بی ایل، سندھ بینک اوربینک الفلاح کی برانچز سے 100 روپے کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنے امتحانی فارم فیس واﺅچر اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں ،ایسے طلبہ جو 2014 ءیا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔