
کراچی ( رنگ نو ڈیسک )سندھ بھر میں پیر 30اگست سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،مگر سندھ سرکار نے بعض شرائط بھی رکھ دی ہیں ۔
محکمہ تعلیم سندھ کی ”ورکنگ کمیٹی “ کا اجلا س منعقد ہوا ،جس میںکراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سرکاری ونجی اسکول کھولنے کا فیصلہ تو کیا گیا ہے ،مگر کمیٹی نے اسکول کھولنے کیلئے بعض شرائط رکھ دی ہیں۔
محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ وہ اسٹاف جس نے مکمل ویکسی نیشن کروالی ہے ،وہ اسکول ہفتے میں چھ دن کھول سکیں گے ۔ہفتے میں تین دن ایک شفٹ میں تدریسی عمل ہوگا ،جبکہ باقی تین دن دوسری شفٹ میں تدریس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسکولوں کا اسٹاف ان والدین کو جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں ویکسی نیشن کروانے سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا ،جبکہ والدین کو اسکولوں میں ویکسی نیشن کارڈ کی کاپی لازمی جمع کروانا ہوگی




































