کراچی (تعلیم ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے بھر کی تمام جامعات پیرسے کھو لنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ صوبائی وزیر جامعات و
بورڈ اسماعیل راہو نے تمام جامعات کی انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ پیر سے کراچی سمیت سندھ بھر کی نجی و سرکاری تمام جامعات اور بورڈ کھلیں گے, ویکسینیشن نہ کروانے والے طالبعلموں اور اسٹاف کو جامعہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔