
اسلام آباد (ویب دیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ سی ایس ایس تحریری امتحان 2022 سے قبل حکومت
نے سکریننگ ٹیسٹ متعارف کرایا ہے، اس ٹیسٹ کا مقصد سی ایس ایس امتحان دینے والے سنجیدہ امیدواروں کو فلٹر کرنا ہے جس سے امتحان سائیکل 20 ماہ سے کم ہو کر 12 ماہ رہ جائے گا۔
یہ بات ر انہوں نے جمعرات کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیپٹن (ر) زاہد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے ایم پی ٹی ٹیسٹ کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دی۔
میڈیا بریفنگ کے دوران شہزاد ارباب نے سکریننگ ٹیسٹ کے چنیدہ نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ا سکریننگ ٹیسٹ کا مقصد سی ایس ایس کے سنجیدہ امیدواروں کو فلٹر کرنا ہے اور 200 نمبرز کے ٹیسٹ میں سے 33 فیصد نمبرز لینے والوں کو پاس تصور کیا جائے گا ،جبکہ ایم سی کیوز پریلمانری ٹیسٹ (ایم پی ٹی) سکل کے بجائے معلوماتی ٹیسٹ ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ سی ایس ایس 2022 کا تحریری امتحان مئی 2022 میں ہو گا جبکہ ایم پی ٹی ٹیسٹ فروری 2022 میں منعقد ہو گا۔ اس حوالہ سے امیدواروں کے پاس تیاری کیلئے کافی وقت ہوگا۔ ایم پی ٹی امتحان کے حوالہ سے انہوں نے واضح کیا کہ عمر کی حد اور سی ایس ایس تحریری امتحان کی کوششوں کے علاو ہ اس ٹیسٹ کو چانس کی بنیاد پر شمار نہیں کیا جائے گا۔ا سکر یننگ ٹیسٹ کثیر الانتخابی سوالات (ایم سی کیوز) پر مشتمل 200 نمبرز کا ٹیسٹ ہوگا اور ہر سوال کا ایک نمبر شمار کیا جائے گا ۔اس ٹیسٹ کا دورانیہ 200 منٹ ہوگا۔




































