
کراچی ( تعلیم ڈیسک ،فوٹو فائل )وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے
میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔
انہوں نےکہا کہ اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کی بنیاد پر تدریس کا عمل روٹین کے مطابق جاری رہے گا ۔
وزیرتعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کی صورتحال دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر ہے،تاہم جن اضلاع یا علاقوں میں کیسز بڑھے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ساتھ اسکول بند کیے جا سکتے ہیں ۔




































