قرۃ العین
عید الاضحیٰ پر ہرخاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہےکہ وہ مزے دار پکوان سے اپنے گھروالوں کی تواضع کرے اور کچھ اچھا بنائے،عید الاضحی پر اسپیشل
بیف روسٹ کی ریسپی حاضر خدمت ہے ،اس کیلئے ترکیت حاضر خدمت ہے ۔
جزاترکیبی : گائے کے گوشت دو سے ڈھائی کلو تک گوشت کا ایک ٹکڑالیجئے۔
سفید سرکا آدھی پیالی لیں
نمک حسب ذائقہ
لیموں 6 عدد
سویا ساس دو کھانے کا چمچ لیجئے
ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ لیجئے
دہی آدھا کلو لیجئے
ترکیب بیف روسٹ: گوشت کواچھی طرح دھو کر اوپر دیے گئے سارے مسالہ جات گوشت میں لگا کر کانٹےسے گوندھ لیں اور ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیجئے، ایک دیگچی لے کر مصالحہ لگا گوشت ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت پانی میں ڈوب جائے ،ہلکی آنچ میں ڈھکن ڈھانک کر پکنے دیں ،جب پانی خشک ہو جائے تو چھری لگا کر دیکھیں کہ گوشت گل گیا یا نہیں ، اگر کم گلا ہوتو پھر سے پانی ڈال دیں ، جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو ایک کھانے کا چمچ سویا ساس اور ڈال دیجئے، مزیدار بیف روسٹ تیار ہے ۔