اللہ کی رحمت، رحمت بھائی

اطہر ہاشمی

سینئرصحافی روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹرجناب اطہر ہاشمی نے یہ کالم رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت

شائع ہونے والے مجلے ”اچھے دوست “کیلئے ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین رحمت بھائی کے انتقال سے دوہفتے قبل تحریر کیا تھا ۔رحمت بھائی 8فروری 2020کو خالق حقیقی سے جا ملے ۔رحمت بھائی کو اس کالم کے بارے میں علم تھا مگر وہ اسے اپنی زندگی میں نہیں پڑھ سکے ۔یہ کالم قارئین رنگ نو اور رحمت ویلفیئر ٹرسٹ سے منسلک تمام خدمت گاروں کیلئے شائع کیاجارہا ہے۔
آغاز
رحمت بھائی اپنے نام ہی کی طرح باعث رحمت ہیں۔ اس شخص کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ ایسے کمزور جثے اور مختلف بیماریوں کی مہمانداری کے باوجود عزم راسخ ہے اور ہمہ وقت دوسروں کی بہبود اور دوسروں کے لیے کچھ کر گزرنے کے لیے برسوں سے جان کھپا رہے ہیں اور نہ صلے کی تمنا نہ ستائش کی پروا۔ حسرت موہانی نے اپنے بارے میں کہا تھا کہ ”ہے مشق سخن جاری، چکی کی مشقت بھی“۔ رحمت بھائی مشق سخن تو نہیں کرتے لیکن ساری عمر خود چکی بنے رہے اور مشقت کرتے رہے وہ بھی دوسروں کے لیے۔ اللہ انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ عمر طویل دے کہ ان کا وجود بے شمار افراد کے لیے سراپا رحمت ہے۔
رحمت بھائی سے میری ملاقاتوں اور تعلق کا عرصہ کم و بیش 42 سال پر محیط ہے۔ جب انہوں نے خود کو مختلف رفاہی سرگرمیوں میں نہیں الجھایا تھا تو گھر بھی آجاتے تھے۔ انہیں ہمیشہ ایک مخلص اور بے ریا شخص پایا۔ اب تو وہ اپنے علاقے کے عبدالستار ایدھی بنے ہوئے ہیں بلکہ ان سے بھی آگے۔ ایدھی کے پاس فنڈز کی کمی نہیں تھی لیکن رحمت بھائی تو لنگوٹی میں پھاگ کھیلتے ہیں۔ مال و دولت ان کے پاس نہیں بس ایک درد مند دل ہے اور جو کچھ بھی ہے وہ دوسروں پر نچھاور کر دیتے ہیں۔ خود تکلیف اٹھا کر دوسروں کی تکلیفیں دور کرتے ہیں۔ انہوں نے نیو کراچی میں رحمت الاقرا ویلفیئر ہائی ایجوکیشن سینٹر قائم کر رکھا ہے۔ یہی سینٹر ان کا اوڑھنا، بچھونا اور زندگی کا محور ہے۔
اس سینٹر کے تحت قرآن ناظرہ و حفظ کی تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے۔ کمپیوٹر ٹریننگ کا اہتمام ہے، لڑکیوں کے لیے امور خانہ داری اور کوکنگ کلاسز کا انتظام ہے۔ انگلش لینگویج کورس کرایا جاتا ہے۔ جماعت اول سے انٹر آرٹس، کامرس و سائنس کی تعلیم بھی مفت دی جاتی ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ہر ماہ ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے، مستحق طلبہ و طالبات میں عید کے موقع پر کپڑے اور نقد عیدی بھی دی جاتی ہے۔ یتیم بچیوں کی شادی کے لیے جہیز اور کھانے کے انتطامات میں ہر ممکن تعاون کیا جاتا ہے۔ کوئی طالب علم میٹرک اور انٹر بورڈ کی فیس نہ دے سکے تو رحمت بھائی حاضر۔ رمضان المبارک میں سنت کے عین مطابق اس ویلفیئر سینٹر کا دستر خوان مزید کشادہ ہو جاتا ہے اور مستحق افراد کے گھروں پر افطار و سحر کا سامان پہنچایا جاتا ہے۔ کسی غریب کا انتقال ہو جائے تو سب کی نظریں رحمت بھائی کی طرف اٹھتی ہیں۔
رحمت بھائی یہ سارے کام اللہ کی رضا کے لیے اور مخیر حضرات کے تعاون سے سرانجام دیتے ہیں۔ انہیں بہت سے مخلص کارکنوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔ تاہم مہنگائی کا جو عالم ہے اس کے پیش نظر رحمت الاقرا ویلفیئر سینٹر کو اہل خیر کے زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے اور کراچی میں الحمدللہ اہل خیر کی کمی نہیں ہے۔ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ اس سینٹر کے لیے کسی بھی قسم کی امداد صحیح جگہ استعمال ہوتی ہے۔ کس مپرسی کے اس دور میں رحمت بھائی جیسے لوگوں کا دم غنیمت ہے کہ وہ واقعی اللہ کی رحمت ہیں۔ ان کے دم سے علاقے میں لڑکیوں اور لڑکوں میں تعلیم عام ہو رہی ہے۔ مجھے اس سینٹر کے تحت چلنے والے اسکول کی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملے ہیں اور اندازہ ہو گیا کہ وہاں معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ اللہ برکت دے۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے